أَخْبَرَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ، قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو حَيَّانَ، قَالَ: حَدَّثَنَا الشَّعْبِيُّ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَخْطُبُ عَلَى مِنْبَرِ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ: أَيُّهَا النَّاسُ، أَلَا إِنَّهُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ يَوْمَ نَزَلَ، وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ: مِنَ الْعِنَبِ، وَالتَّمْرِ، وَالْعَسَلِ، وَالْحِنْطَةِ، وَالشَّعِيرِ، وَالْخَمْرُ مَا خَامَرَ الْعَقْلَ.
عبداللہ بن عمر (رض) کہتے ہیں کہ میں نے عمر (رض) کو مدینے کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا : لوگو ! دیکھو، جس وقت شراب کی حرمت نازل ہوئی، اس وقت وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی : انگور، کھجور، شہد، گیہوں اور جو سے، اور خمر (شراب) وہ ہے جو عقل کو ڈھانپ لے ١ ؎۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/تفسیر سورة المائدة ١٠ (٤٦١٩) ، الٔاشربة ٢ (٥٥٨١) ، ٥ (٥٥٨٨، ٥٥٨٩) ، صحیح مسلم/التفسیر ٦ (٣٠٣٢) ، سنن ابی داود/الأشربة ١ (٣٦٦٩) ، سنن الترمذی/الأشربة ٨ (١٨٧٤) ، (تحفة الأشراف : ١٠٥٣٨) (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: یعنی اسے خراب کر دے ہوش و حواس جاتے رہیں، اب یہ بات خواہ کسی بھی چیز سے بنے مشروب سے حاصل ہو۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 5578