HADITH.One

Urdu

Support
hadith book logo

HADITH.One

Urdu

System

صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔
hadith book logo

An Nasai

.

سنن النسائي

914

صحیح
أَخْبَرَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مَسْعُودٍ قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا خَالِدٌ، ‏‏‏‏‏‏قال:‏‏‏‏ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ خُبَيْبِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ قال:‏‏‏‏ سَمِعْتُ حَفْصَ بْنَ عَاصِمٍ يُحَدِّثُ، ‏‏‏‏‏‏عَنْ أَبِي سَعِيدِ بْنِ الْمُعَلَّى، ‏‏‏‏‏‏أَنّ النَّبِيَّ (ﷺ) مَرَّ بِهِ وَهُوَ يُصَلِّي فَدَعَاهُ قَالَ:‏‏‏‏ فَصَلَّيْتُ، ‏‏‏‏‏‏ثُمَّ أَتَيْتُهُ فَقَالَ:‏‏‏‏ مَا مَنَعَكَ أَنْ تُجِيبَنِيقَالَ كُنْتُ أُصَلِّي قَالَ:‏‏‏‏ أَلَمْ يَقُلِ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اسْتَجِيبُوا لِلَّهِ وَلِلرَّسُولِ إِذَا دَعَاكُمْ لِمَا يُحْيِيكُمْ سورة الأنفال آية 24أَلَا أُعَلِّمُكَ أَعْظَمَ سُورَةٍ قَبْلَ أَنْ أَخْرُجَ مِنَ الْمَسْجِدِ قَالَ:‏‏‏‏ فَذَهَبَ لِيَخْرُجَ قُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَوْلَكَ قَالَ:‏‏‏‏ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ هِيَ السَّبْعُ الْمَثَانِي الَّذِي أُوتِيتُ وَالْقُرْآنُ الْعَظِيمُ.
ابوسعید بن معلی (رض) کہتے ہیں کہ وہ نماز پڑھ رہے تھے کہ نبی اکرم ﷺ ان کے پاس سے گزرے، اور انہیں بلایا، تو میں نے نماز پڑھی، پھر آپ کے پاس آیا، تو آپ ﷺ نے پوچھا : ابوسعید تمہیں مجھے جواب دینے سے کس چیز نے روکا ؟ کہا : میں نماز پڑھ رہا تھا، آپ ﷺ نے فرمایا : کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا ہے !: يا أيها الذين آمنوا استجيبوا لله وللرسول إذا دعاکم لما يحييكم اے ایمان والو ! اللہ اور اس کے رسول کی پکار پر لبیک کہو جب وہ تمہیں ایسی چیز کی طرف بلائیں جو تمہارے لیے حیات بخش ہو (الحجر : ٨٧ ) کیا تم کو مسجد سے نکلنے سے پہلے میں ایک عظیم ترین سورت نہ سکھاؤں ؟ آپ مسجد سے نکلنے لگے تو میں نے عرض کیا : اللہ کے رسول ! آپ نے جو کہا تھا بتا دیجئیے، آپ ﷺ نے فرمایا : وہ سورت ‏الحمد لله رب العالمين ہے، اور یہی سبع المثاني ١ ؎ ہے جو مجھے دی گئی ہے، یہی قرآن عظیم ہے ۔ تخریج دارالدعوہ : صحیح البخاری/تفسیر الفاتحة ١ (٤٤٧٤) ، تفسیر الأنفال ٣ (٤٦٤٧) ، تفسیر الحجر ٣ (٤٧٠٣) ، فضائل القرآن ٩ (٥٠٠٦) ، سنن ابی داود/الصلاة ٣٥٠ (١٤٥٨) ، سنن ابن ماجہ/الأدب ٥٢ (٣٧٨٥) ، (تحفة الأشراف : ١٢٠٤٧) ، مسند احمد ٣/٤٥٠، ٤ (٢١١) ، سنن الدارمی/الصلاة ١٧٢ (١٥٣٣) ، فضائل القرآن ١٢ (٣٤١٤) ، موطا امام مالک/ الصلاة ٨ (٣٧) من حدیث أبی بن کعب (صحیح ) وضاحت : ١ ؎: سورة فاتحہ کا نام سبع المثاني ہے، سبع اس لیے ہے کہ یہ سات آیتوں پر مشتمل ہے، اور مثانی اس لیے کہ یہ نماز کی ہر رکعت میں دہرائی جاتی ہے، اس کی اسی اہمیت و خصوصیت کے اعتبار سے اسے قرآن عظیم کہا کیا ہے، گرچہ قرآن کی ہر سورت قرآن عظیم ہے جس طرح کعبہ کو بیت اللہ کہا جاتا ہے گرچہ اللہ تعالیٰ کے گھر ہیں، لیکن اس کی عظمت و خصوصیت کے اظہار کے لیے صرف کعبہ ہی کو بیت اللہ کہتے ہیں۔ قال الشيخ الألباني : صحيح صحيح وضعيف سنن النسائي الألباني : حديث نمبر 913

پڑھنے کی ترتیبات

Urdu

System

عربی فونٹ منتخب کریں

Kfgq Hafs

ترجمہ فونٹ منتخب کریں

Noori_nastaleeq

22
17

عام ترتیبات

عربی دکھائیں

ترجمہ دکھائیں

حوالہ دکھائیں

حدیث دو حصوں میں دیکھیں


صدقہ جاریہ میں حصہ لیں

ہمیں ایک جدید، بغیر اشتہارات کے اسلامی ایپ فراہم کرنے میں مدد کریں۔ آپ کا عطیہ صدقہ جاریہ کے طور پر شمار ہوگا، ان شاء اللہ۔

عطیہ کریں۔