Surah 15Meccan99 Ayahs
Al-Hijr— The Rock
015
Al-Hijr·1
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘ
Muhammad Junagarhi
الرٰ، یہ کتاب الٰہی کی آیتیں ہیں اور کھلے اور روشن قرآن کی.[1]
Al-Hijr·2
ﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠ
Muhammad Junagarhi
وه بھی وقت ہوگا کہ کافر اپنے مسلمان ہونے کی آرزو کریں گے.[1]
Al-Hijr·3
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩ
Muhammad Junagarhi
آپ انہیں کھاتا، نفع اٹھاتا اور (جھوٹی) امیدوں میں مشغول ہوتا چھوڑ دیجئے عنقریب یہ خود جان لیں گے.[1]
Al-Hijr·4
ﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲ
Muhammad Junagarhi
کسی بستی کو ہم نے ہلاک نہیں کیا مگر یہ کہ اس کے لیے مقرره نوشتہ تھا.
Al-Hijr·5
ﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺ
Muhammad Junagarhi
کوئی گروه اپنی موت سے نہ آگے بڑھتا ہے نہ پیچھے رہتا ہے.[1]