hadith book logo
Surah 16Meccan128 Ayahs

An-Nahl— The Bee

016
An-Nahl·1
ﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒ
Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ کا حکم آپہنچا، اب اس کی جلدی نہ مچاؤ[1] ۔ تمام پاکی اس کے لیے ہے وه برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں.

An-Nahl·2
ﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠﮡﮢﮣﮤﮥ
Muhammad Junagarhi

وہی فرشتوں کو اپنی وحی[1] دے کر اپنے حکم سے اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے[2] اتارتا ہے کہ تم لوگوں کو آگاه کر دو کہ میرے سوا اور کوئی معبود نہیں، پس تم مجھ سے ڈرو.

An-Nahl·3
ﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭﮮ
Muhammad Junagarhi

اسی نے آسمانوں اور زمین کو حق کے ساتھ پیدا کیا[1] وه اس سے بری ہے جو مشرک کرتے ہیں.

An-Nahl·4
ﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘ
Muhammad Junagarhi

اس نے انسان کو نطفے سے پیدا کیا پھر وه صریح جھگڑالو بن بیٹھا.[1]

An-Nahl·5
ﯙﯚﯛﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢ
Muhammad Junagarhi

اسی نے چوپائے پیدا کیے جن میں تمہارے لیے گرمی کے لباس ہیں[1] اور بھی بہت سے نفع ہیں اور بعض تمہارے کھانے کے کام آتے ہیں.