hadith book logo
Surah 17Meccan111 Ayahs

Al-Israa— The Night Journey

017
Al-Israa·1
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧ
Muhammad Junagarhi

پاک ہے[1] وه اللہ تعالیٰ جو اپنے بندے[2] کو رات ہی رات میں مسجد حرام سے مسجد اقصیٰ[3] تک لے گیا جس کے آس پاس ہم نے برکت دے[4] رکھی ہے، اس لئے کہ ہم اسے اپنی قدرت کے بعض نمونے دکھائیں[5]، یقیناً اللہ تعالیٰ ہی خوب سننے دیکھنے واﻻ ہے.

Al-Israa·2
ﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
Muhammad Junagarhi

ہم نے موسیٰ کو کتاب دی اور اسے بنی اسرائیل کے لئے ہدایت بنا دیا کہ تم میرے سوا کسی کو اپنا کارساز نہ بنانا.

Al-Israa·3
ﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿ
Muhammad Junagarhi

اے ان لوگوں کی اوﻻد! جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کردیا تھا، وه ہمارا بڑا ہی شکرگزار بنده تھا.[1]

Al-Israa·4
ﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍ
Muhammad Junagarhi

ہم نے بنی اسرائیل کے لئے ان کی کتاب میں صاف فیصلہ کردیا تھا کہ تم زمین میں دوبار فساد برپا کرو گے اور تم بڑی زبردست زیادتیاں کرو گے.

Al-Israa·5
ﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠ
Muhammad Junagarhi

ان دونوں وعدوں میں سے پہلے کے آتے ہی ہم نے تمہارے مقابلہ پر اپنے بندے بھیج دیئے جو بڑے ہی لڑاکے تھے۔ پس وه تمہارے گھروں کے اندر تک پھیل گئے اور اللہ کا یہ وعده پورا ہونا ہی تھا.[1]