Surah 21Meccan112 Ayahs
Al-Anbiyaa— The Prophets
021
Al-Anbiyaa·1
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘ
Muhammad Junagarhi
لوگوں کے حساب کا وقت قریب آگیا[1] پھر بھی وه بے خبری میں منھ پھیرے ہوئے ہیں.[2]
Al-Anbiyaa·2
ﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤ
Muhammad Junagarhi
ان کے پاس ان کے رب کی طرف سے جو بھی نئی نئی نصیحت آتی ہے اسے وه کھیل کود میں ہی سنتے ہیں.[1]
Al-Anbiyaa·3
ﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶ
Muhammad Junagarhi
ان کے دل بالکل غافل ہیں اور ان ﻇالموں نے چپکے چپکے سرگوشیاں کیں کہ وه تم ہی جیسا انسان ہے، پھر کیا وجہ ہے جو تم آنکھوں دیکھتے جادو میں آجاتے ہو.[1]
Al-Anbiyaa·4
ﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂ
Muhammad Junagarhi
پیغمبر نے کہا میرا پروردگار ہر اس بات کو جو زمین وآسمان میں ہے بخوبی جانتا ہے، وه بہت ہی سننے واﻻ اور جاننے واﻻ ہے.[1]
Al-Anbiyaa·5
ﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋﮌﮍﮎﮏﮐﮑ
Muhammad Junagarhi
اتنا ہی نہیں بلکہ یہ تو کہتے ہیں کہ یہ قرآن پراگنده خوابوں کا مجموعہ ہے بلکہ اس نے از خود اسے گھڑ لیا ہے بلکہ یہ شاعر[1] ہے، ورنہ ہمارے سامنے یہ کوئی ایسی نشانی ﻻتے جیسے کہ اگلے پیغمبر بھیجے گئے[2] تھے.