hadith book logo
Surah 24Medinan64 Ayahs

An-Noor— The Light

024
An-Noor·1
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚ
Muhammad Junagarhi

یہ ہے وه سورت جو ہم نے نازل فرمائی ہے[1] اور مقرر کردی ہے اور جس میں ہم نے کھلی آیتیں (احکام) اتارے ہیں تاکہ تم یاد رکھو.

An-Noor·2
ﭛﭜﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷ
Muhammad Junagarhi

زناکار عورت و مرد میں سے ہر ایک کو سو کوڑے لگاؤ[1] ۔ ان پر اللہ کی شریعت کی حد جاری کرتے ہوئے تمہیں ہرگز ترس نہ کھانا چاہیئے، اگر تمہیں اللہ پر اور قیامت کے دن پر ایمان ہو[2]۔ ان کی سزا کے وقت مسلمانوں کی ایک جماعت موجود ہونی چاہیئے.[3]

An-Noor·3
ﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈﮉﮊﮋ
Muhammad Junagarhi

زانی مرد بجز زانیہ یا مشرکہ عورت کے اور سے نکاح نہیں کرتا اور زناکار عورت بھی بجز زانی یا مشرک مرد کے اور سے نکاح نہیں کرتی اور ایمان والوں پر یہ حرام کردیا گیا.[1]

An-Noor·4
ﮌﮍﮎﮏﮐﮑﮒﮓﮔﮕﮖﮗﮘﮙﮚﮛﮜﮝﮞﮟﮠ
Muhammad Junagarhi

جو لوگ پاک دامن عورتوں پر زنا کی تہمت لگائیں پھر چار گواه نہ پیش کرسکیں تو انہیں اسی کوڑے لگاؤ اور کبھی بھی ان کی گواہی قبول نہ کرو۔ یہ فاسق لوگ ہیں.[1]

An-Noor·5
ﮡﮢﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬ
Muhammad Junagarhi

ہاں جو لوگ اس کے بعد توبہ اور اصلاح کرلیں[1] تو اللہ تعالیٰ بخشنے واﻻ اور مہربانی کرنے واﻻ ہے.