hadith book logo
Surah 29Meccan69 Ayahs

Al-Ankaboot— The Spider

029
Al-Ankaboot·1
ﮡﮢ
Muhammad Junagarhi

الم.

Al-Ankaboot·2
ﮣﮤﮥﮦﮧﮨﮩﮪﮫﮬﮭ
Muhammad Junagarhi

کیا لوگوں نے یہ گمان کر رکھا ہے کہ ان کے صرف اس دعوے پر کہ ہم ایمان ﻻئے ہیں ہم انہیں بغیر آزمائے ہوئے ہی چھوڑ دیں گے؟.[1]

Al-Ankaboot·3
ﮮﮯﮰﮱﯓﯔﯕﯖﯗﯘﯙﯚﯛ
Muhammad Junagarhi

ان سے اگلوں کو بھی ہم نے خوب جانچا[1] ۔ یقیناً اللہ تعالیٰ انہیں بھی جان لے گا جو سچ کہتے ہیں اور انہیں بھی معلوم کرلے گا جو جھوٹے ہیں.

Al-Ankaboot·4
ﯜﯝﯞﯟﯠﯡﯢﯣﯤﯥﯦﯧ
Muhammad Junagarhi

کیا جو لوگ برائیاں کر رہے ہیں انہوں نے یہ سمجھ رکھا ہے کہ وه ہمارے قابو سے باہر ہو جائیں گے[1] ، یہ لوگ کیسی بری تجویزیں کر رہے ہیں.[1]

Al-Ankaboot·5
ﯨﯩﯪﯫﯬﯭﯮﯯﯰﯱﯲﯳﯴﯵ
Muhammad Junagarhi

جسے اللہ کی ملاقات کی امید ہو پس اللہ کا ٹھہرایا ہوا وقت یقیناً آنے واﻻ ہے[1] ، وه سب کچھ سننے واﻻ، سب کچھ جاننے واﻻ ہے.[2]