Surah 2Medinan286 Ayahs
Al-Baqara— The Cow
002
Al-Baqara·1
ﭑﭒ
Muhammad Junagarhi
الم[1]
Al-Baqara·2
ﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜ
Muhammad Junagarhi
اس کتاب (کے اللہ کی کتاب ہونے) میں کوئی شک نہیں[1] پرہیزگاروں کو راه دکھانے والی ہے۔[2]
Al-Baqara·3
ﭝﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥ
Muhammad Junagarhi
جو لوگ غیب پر ایمان ﻻتے ہیں[1] اور نماز کو قائم رکھتے ہیں[2] اور ہمارے دیئے ہوئے (مال) میں سے خرچ کرتے ہیں۔[3]
Al-Baqara·4
ﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲ
Muhammad Junagarhi
اور جو لوگ ایمان ﻻتے ہیں اس پر جو آپ کی طرف اتارا گیا اور جو آپ سے پہلے اتارا گیا[1] ، اور وه آخرت پر بھی یقین رکھتے ہیں۔
Al-Baqara·5
ﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼ
Muhammad Junagarhi
یہی لوگ اپنے رب کی طرف سے ہدایت پر ہیں اور یہی لوگ فلاح اور نجات پانے والے ہیں۔[1]