hadith book logo
Surah 38Meccan88 Ayahs

Saad— The letter Saad

038
Saad·1
ﭑﭒﭓﭔﭕﭖ
Muhammad Junagarhi

ص! اس نصیحت والے قرآن کی قسم.[1]

Saad·2
ﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝ
Muhammad Junagarhi

بلکہ کفار غرور ومخالفت میں پڑے ہوئے ہیں.[1]

Saad·3
ﭞﭟﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨ
Muhammad Junagarhi

ہم نے ان سے پہلے بھی بہت سی امتوں کو تباه کر ڈاﻻ[1] انہوں نے ہر چند چیﺦ وپکار کی لیکن وه وقت چھٹکارے کا نہ تھا.[2]

Saad·4
ﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴ
Muhammad Junagarhi

اور کافروں کو اس بات پر تعجب ہوا کہ ان ہی میں سے ایک انہیں ڈرانے واﻻ آگیا[1] اور کہنے لگے کہ یہ تو جادوگر اور جھوٹا ہے.[2]

Saad·5
ﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾ
Muhammad Junagarhi

کیا اس نےاتنے سارے معبودوں کا ایک ہی معبود کر دیا واقعی یہ بہت ہی عجیب بات ہے.[1]