hadith book logo
Surah 42Meccan53 Ayahs

Ash-Shura— Consultation

042
Ash-Shura·1
ﭑﭒ
Muhammad Junagarhi

حٰم.

Ash-Shura·2
ﭓﭔ
Muhammad Junagarhi

عسق.

Ash-Shura·3
ﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟ
Muhammad Junagarhi

اللہ تعالیٰ جو زبردست ہے اور حکمت واﻻ ہے اسی طرح تیری طرف اور تجھ سے اگلوں کی طرف وحی بھیجتا رہا.[1]

Ash-Shura·4
ﭠﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫ
Muhammad Junagarhi

آسمانوں کی (تمام) چیزیں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے وه برتر اور عظیم الشان ہے.

Ash-Shura·5
ﭬﭭﭮﭯﭰﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻﭼﭽﭾﭿﮀﮁ
Muhammad Junagarhi

قریب ہے آسمان اوپر سے پھٹ پڑیں[1] اور تمام فرشتے اپنے رب کی پاکی تعریف کے ساتھ بیان کر رہے ہیں اور زمین والوں کے لیے استغفار کر رہے ہیں[2]۔ خوب سمجھ رکھو کہ اللہ تعالیٰ ہی معاف فرمانے واﻻ رحمت واﻻ ہے.[3]