Surah 7Meccan206 Ayahs
Al-A'raaf— The Heights
007
Al-A'raaf·1
ﭑﭒ
Muhammad Junagarhi
المص
Al-A'raaf·2
ﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚﭛﭜﭝﭞﭟﭠ
Muhammad Junagarhi
یہ ایک کتاب ہے جو آپ کے پاس اس لئے بھیجی گئی ہے کہ آپ اس کے ذریعہ سے ڈرائیں، سو آپ کے دل میں اس سے بالکل تنگی نہ ہو[1] اور نصیحت ہے ایمان والوں کے لئے۔
Al-A'raaf·3
ﭡﭢﭣﭤﭥﭦﭧﭨﭩﭪﭫﭬﭭﭮﭯﭰ
Muhammad Junagarhi
تم لوگ اس کا اتباع کرو جو تمہارے رب کی طرف سے آئی ہے[1] اور اللہ تعالیٰ کو چھوڑ کر من گھڑت سرپرستوں کی اتباع مت کرو تم لوگ بہت ہی کم نصیحت پکڑتے ہو۔
Al-A'raaf·4
ﭱﭲﭳﭴﭵﭶﭷﭸﭹﭺﭻ
Muhammad Junagarhi
اور بہت بستیوں کو ہم نے تباه کردیا اور ان پر ہمارا عذاب رات کے وقت پہنچا یا ایسی حالت میں کہ وه دوپہر کے وقت آرام میں تھے۔[1]
Al-A'raaf·5
ﭼﭽﭾﭿﮀﮁﮂﮃﮄﮅﮆﮇﮈ
Muhammad Junagarhi
سو جس وقت ان پر ہمارا عذاب آیا اس وقت ان کے منھ سے بجز اس کے اور کوئی بات نہ نکلی کہ واقعی ہم ﻇالم تھے۔[1]