hadith book logo

Shamail Tirmidhi: Hadith 116

.

شمايل الترمذي

116
Shamail Tirmidhi
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ عَنْ أَبِي يُونُسَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ وَلا رَأَيْتُ شَيْئًا أَحْسَنَ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَأَنَّ الشَّمْسَ تَجْرِي فِي وَجْهِهِ وَمَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَسْرَعَ فِي مِشْيَتِهِ مِنْ رَسُولِ اللهِ صلی الله عليه وسلم کَأَنَّمَا الأَرْضُ تُطْوَی لَهُ إِنَّا لَنُجْهِدُ أَنْفُسَنَا وَإِنَّهُ لَغَيْرُ مُکْتَرِثٍ
ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اقدس ﷺ سے زیادہ حسین کوئی نہیں دیکھا۔ (چمک اور روشنی چہرہ میں اس قدر تھی) گویا کہ آفتاب آپ ﷺ ہی کے چہرہ مبارک پر چمک رہا ہے۔ میں نے آپ ﷺ سے زیادہ تیز رفتار بھی کوئی نہیں دیکھا زمین گویا لپٹی جاتی تھی۔ (کہ ابھی چند منٹ ہوئے یہاں تھے اور ابھی وہاں) ہم لوگ آپ ﷺ کے ساتھ چلنے میں مشقت سے ساتھ ہوتے تھے اور آپ ﷺ اپنی معمولی رفتار کے ساتھ چلتے تھے۔