hadith book logo

Shamail Tirmidhi: Hadith 235

.

شمايل الترمذي

235
Shamail Tirmidhi
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ قَالَ حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الطَّائِفِيِّ عَنْ عَمْرِو بْنِ الشَّرِيدِ عَنْ أَبِيهِ قَالَ کُنْتُ رِدْفَ النَّبِيِّ صلی الله عليه وسلم فَأَنْشَدْتُهُ مِائَةَ قَافِيَةٍ مِنْ قَوْلِ أُمَيَّةَ بْنِ أَبِي الصَّلْتِ الثَّقَفِيِّ کُلَّمَا أَنْشَدْتُهُ بَيْتًا قَالَ لِيَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم هِيهْ حَتَّی أَنْشَدْتُهُ مِائَةً يَعْنِي بَيْتًا فَقَالَ النَّبِيُّ صلی الله عليه وسلم إِنْ کَادَ لَيُسْلِمُ
حضرت شرید (رض) کہتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ حضور اقدس ﷺ کے ساتھ سواری پر آپ کے پیچھے بیٹھا ہوا تھا اس وقت میں نے حضور اقدس ﷺ کو امیہ کے سو شعر سنائے ہر شعر پر حضور اقدس ﷺ ارشاد فرماتے تھے اور سناؤ۔ اخیر میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ نے ارشاد فرمایا کہ اس کا اسلام لے آنا بہت ہی قریب تھا۔