۱۱۴ : حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ ثَنَا أَبُو الْوَلِیْدِ قَالَ ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ عَنْ عَمْرِو بْنِ دِیْنَارٍ عَنْ سُبَیْعٍ عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ( تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ) فَفِیْ ھٰذِہِ الْآثَارِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ تَوَضَّأَ ثَلَاثًا ثَلَاثًا ، وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ أَنَّہٗ تَوَضَّأَ مَرَّۃً مَرَّۃً .
١١٤ : حضرت ابو امامہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین تین مرتبہ وضو کیا۔ ان آثار سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے تین تین مرتبہ وضو کیا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بھی مروی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک ایک مرتبہ وضو کیا۔
تخریج : ابن ابی شیبہ ١؍٩‘ دارقطنی فی السنن ١؍٨٩۔
حاصل روایات : ان تمام روایات سے تین تین مرتبہ اعضاء وضو کو دھونا ثابت ہوتا ہے فرضیت کی طرف ایک اشارہ بھی نہیں ملتا ورنہ ایک ایک مرتبہ کا تذکرہ روایات میں نہ ہوتا۔
قول ثانی سے متعلق پانچ روایات ہیں جن میں ایک مرتبہ کا تذکرہ ہے۔