۱۲۲۲ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِیْرٍ، قَالَ ثَنَا شُعْبَۃُ، عَنْ سَعِیْدِ بْنِ اِبْرَاہِیْمَ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ بَعْضُ إِخْوَتِیْ، عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعِمٍ (أَنَّہٗ أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ بَدْرٍ، قَالَ : فَانْتَہَیْتُ إِلَیْہِ، وَہُوَ یُصَلِّی الْمَغْرِبَ، فَقَرَأَ بِالطُّوْرِ فَکَأَنَّمَا صُدِعَ قَلْبِی، حِیْنَ سَمِعْتُ الْقُرْآنَ، وَذٰلِکَ قَبْلَ أَنْ یُسْلِمَ) .
١٢٢٢: سعید بن ابراہیم کہتے ہیں مجھے میری بعض بہنوں نے اپنے والد سے نقل کیا اور انھوں نے جبیر بن مطعم (رض) سے نقل کیا کہ میں جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا یہ بدر کے موقعہ کی بات ہے میں آپ تک پہنچا اس وقت آپ نماز مغرب ادا فرما رہے تھے آپ نے اس میں سورة طور پڑھی وہ سن کر مجھے یوں معلوم ہوا گویا میرا دل پھٹ گیا ہے یہ اسلام لانے سے پہلے کا واقعہ ہے۔
تخریج : روایت ١٢٢٠ کی تخریج ملاحظہ ہو۔