۱۴۳۸ : فَإِذَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْأَنْصَارِیُّ قَدْ حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا سَعِیْدُ بْنُ مَنْصُوْرٍ قَالَ : ثَنَا ہُشَیْمٌ، قَالَ : أَنَا ابْنُ أَبِیْ لَیْلٰی، عَنْ عَطَائٍ عَنْ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ قَالَ صَلَّیْتُ خَلْفَ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ صَلَاۃَ الْغَدَاۃِ فَقَنَتَ فِیْہَا بَعْدَ الرُّکُوْعِ وَقَالَ : فِیْ قُنُوْتِہٖ (اللّٰہُمَّ إِنَّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ، وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ الْخَیْرَ کُلَّہٗ وَنَشْکُرُکَ وَلَا نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَفْجُرُکَ اللّٰہُمَّ إِیَّاکَ نَعْبُدُ وَلَکَ نُصَلِّیْ، وَنَسْجُدُ وَإِلَیْکَ نَسْعَی وَنَحْفِدُ نَرْجُو رَحْمَتَکَ وَنَخْشَیْ عَذَابَکَ إِنَّ عَذَابَکَ بِالْکُفَّارِ مُلْحِقٌ .
١٤٣٨: عبید بن عمیر کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عمر (رض) کے ساتھ فجر کی نماز ادا کی تو آپ نے رکوع کے بعد اس طرح کہا اللہم انا نستعینک ونستغفرک تا ملحق اے اللہ ! ہم آپ سے مدد مانگتے ہیں اور آپ سے بخشش کے طالب ہیں اور آپ کی تمام اچھی تعریف کرتے ہیں اور آپ کے شکر گزار ہیں اور آپ کی ناشکری نہیں کرتے اور ہم الگ ہوتے اور آپ کے نافرمانوں کو ترک کرتے ہیں اے اللہ ! ہم آپ ہی کی عبادت کرتے اور آپ کے لیے نماز پڑھتے ہیں آپ کی بارگاہ میں سجدہ ریز ہوتے اور آپ کی طرف دوڑتے اور جھپٹتے ہیں اور آپ کی رحمت کے امیدوار اور آپ کے عذاب سے ڈرتے ہیں بلاشبہ آپ کا عذاب کفار کو پہنچنے والا ہے۔
تخریج : ابن ابی شیبہ ٢؍١٠٦۔