hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 1500

.

الطحاوي

1500
Al Tahawi
۱۵۰۰ : قَدْ حَدَّثَنَا أَبُوْ بَکْرَۃَ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الْحَمِیْدِ بْنُ جَعْفَرٍ قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَطَائٍ قَالَ .سَمِعْتُ أَبَا حُمَیْدِ ڑ السَّاعِدِیَّ فِیْ عَشْرَۃٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَحَدُہُمْ أَبُوْ قَتَادَۃَ قَالَ : قَالَ أَبُوْ حُمَیْدٍ (أَنَا أَعْلَمُکُمْ بِصَلَاۃِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالُوْا : لِمَ فَوَاللّٰہِ مَا کُنْتَ أَکْثَرَنَا لَہٗ تَبْعَۃً وَلَا أَقْدَمَنَا لَہٗ صُحْبَۃً، فَقَالَ : بَلَی، قَالُوْا : فَاعْرِضْ فَذَکَرَ أَنَّہٗ کَانَ فِی الْجِلْسَۃِ الْأُوْلٰی یَثْنِیْ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی فَیَقْعُدُ عَلَیْہَا حَتّٰی اِذَا کَانَتْ السَّجْدَۃُ الَّتِیْ یَکُوْنُ فِیْ آخِرِہَا التَّسْلِیْمُ أَخَّرَ رِجْلَہُ الْیُسْرٰی وَقَعَدَ مُتَوَرِّکًا عَلٰی شِقِّہِ الْأَیْسَرِ قَالَ : فَقَالُوْا جَمِیْعًا : صَدَقْتَ) .
١٥٠٠: محمد بن عمرو بن عطاء کہتے ہیں میں نے حضرت ابو حمید ساعدی (رض) سے اس وقت یہ بات سنی جبکہ وہ دس اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں تشریف فرما تھے ان اصحاب عشرہ میں ابو قتادہ (رض) بھی تھے ابو حمید ان کو مخاطب ہو کر فرمانے لگے میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کو تم میں سب سے زیادہ جاننے والا ہوں انھوں نے کہا کیوں۔ اللہ کی قسم تم آپ کی اتباع میں ہم سے آگے بڑھنے والے نہیں اور صحبت رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) میں بھی ہم سے مقدم نہیں انھوں نے کہا کیوں نہیں وہ ابو حمید سے کہنے لگے بہرطور جو کچھ ہے تم تو حضور کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی نماز کا تذکرہ کرو۔ (محبوب کے اعمال میں محبوب کی خوشبو رچی بسی ہے) ابو حمید کہنے لگے جلسہ اولیٰ (قعدہ اولیٰ ) میں آپ اپنے بائیں پاؤں کو بچھا کر اس پر بیٹھ جاتے جب آپ قعدہ اخیرہ کرتے تو بائیں پاؤں کو مؤخر کرتے اور زمین پر اپنی سرین کے سہارے سے بائیں طرف بیٹھ جاتے تو اس پر تمام نے کہا تم نے سچ کہا۔
تخریج : روایت نمبر ١٤٩٣ کی تخریج ملاحظہ کریں۔