hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 170

.

الطحاوي

170
Al Tahawi
۱۷۰ : حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا آدَمُ قَالَ : ثَنَا اللَّیْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ مُعَاوِیَۃَ ، ثُمَّ ذَکَرَ مِثْلَہٗ بِإِسْنَادِہٖ .قَالَ فَہْدٌ : فَذَکَرْتُہٗ لِعَبْدِ اللّٰہِ بْنِ صَالِحٍ ، فَقَالَ : سَمِعْتُہٗ مِنْ مُعَاوِیَۃَ بْنِ صَالِحٍ .فَھٰذِہِ الْآثَارُ ، قَدْ تَوَاتَرَتْ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ غَسَلَ قَدَمَیْہِ فِیْ وُضُوْئِہٖ لِلصَّلَاۃِ ، وَقَدْ رُوِیَ عَنْہُ أَیْضًا مَا یَدُلُّ أَنَّ حُکْمَہُمَا الْغَسْلُ .فَمِمَّا رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ مَا۔
١٧٠ : لیث بن سعد نے حضرت معاویہ سے پھر اپنی اسناد سے روایت نقل کی ہے۔ فہد راوی کہتے ہیں کہ میں نے اس کا تذکرہ عبداللہ بن صالح سے کیا تو وہ کہنے لگے کہ میں نے اس کو معاویہ بن صالح سے خود سنا ہے۔ یہ روایاتِ کثیرہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات ثابت کر رہی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے وضو میں اپنے قدمین شریفین کو دھویا اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے ایسی مرویات بھی آئی ہیں جو اس بات کو ثابت کرتی ہیں کہ ان کا حکم دھونا ہے۔ بعض روایات حاضر خدمت ہیں۔
اندازِ اوّل :
علامہ طحاوی (رح) فرماتے ہیں : یہ کثیر روایات جو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے یہ بات ثابت کر رہی ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے نماز کے لیے جو وضو فرمایا اس میں اپنے قدمین شریفین کو دھویا اور اس طرح سے وضو میں قدمین کا دھونا فعل مبارک سے ثابت ہوا اور ایسی روایات بھی کثرت سے موجود ہیں جو اس بات پر دلالت کرتی ہیں کہ ان کا حکم ہی دھونا ہے ان میں سے کچھ روایات پیش خدمت ہیں۔
پاؤں کے وظیفہ دھونے پر چھ مستدلات ذکر کی جاتی ہیں۔