۱۸۷۷: حَدَّثَنَا فَہْدٌ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ نُعَیْمٍ قَالَ : ثَنَا زُہَیْرٌ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحُرِّ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْحَکَمُ عَنْ رَجُلٍ یُدْعَیْ حَنَشًا عَنْ (عَلِیٍّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنَّہٗ صَلّٰی بِالنَّاسِ فِیْ کُسُوْفِ الشَّمْسِ کَذٰلِکَ ثُمَّ حَدَّثَہُمْ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَذٰلِکَ فَعَلَ) .وَخَالَفَ ہٰؤُلَائِ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : بَلْ ہِیَ سِتُّ رَکَعَاتٍ فِیْ أَرْبَعِ سَجَدَاتٍ .
١٨٧٧: حنش نے حضرت علی (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لوگوں کو سورج گہن کی نماز اس طرح پڑھائی پھر ان کو فرمایا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسی طرح کیا۔ دوسرے حضرات نے ان کی بات سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ اس نماز میں چھ رکوع اور چار سجدے ہیں اور انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا ہے۔
حاصل روایات : ان روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ گہن کی نماز میں ہر رکعت میں چار رکوع اور دو سجدے ہیں۔
مؤقف فریق ثالث : ہر رکعت میں تین رکوع اور دو سجدے ہیں یہ حضرت عائشہ (رض) جابر اور ابن عباس (رض) کی ان روایات سے ثابت ہے۔