۲۰۶۰: حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ‘ قَالَ : ثَنَا وَہْبٌ‘ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ‘ عَنْ سَعْدِ بْنِ اِبْرَاہِیْمَ‘ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْأَعْرَجِ‘ عَنْ أَبِیْ ھُرَیْرَۃَ أَنَّہٗ کَانَ یَسْجُدُ فِیْہَا .فَہٰؤُلَائِ قَدْ خَالَفُوْا أُبَیَّ بْنَ کَعْبٍ فِیْ قَوْلِہِ : " لَا سُجُوْدَ فِی الْمُفَصَّلِ " .
٢٠٦٠: عبدالرحمن اعرج کہتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ (رض) سورة السماء میں سجدہ کرتے تھے۔ یہ وہ صحابہ کرام (رض) ہیں جنہوں نے حضرت ابی بن کعب (رض) کے قول ” لا سجود فی المفصل “ کی مخالفت کی ہے۔
تخریج : مصنف ابن ابی شیبہ فی الصلاۃ ٢؍٦‘ ٧۔
حاصل روایات : ان روایات سے ثابت ہو رہا ہے کہ مفصلات میں سجدے ہیں گویا مفصلات میں سجدہ نہ ہونے کی نفی کردی ان کبار صحابہ کرام (رض) میں ابن مسعود (رض) جیسے حضرات بھی شامل ہیں جو ہر سال رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو قرآن مجید سنتے سناتے تھے بلکہ وفات والے سال دو مرتبہ سنا سنایا۔ اس لیے وہ منسوخ و تبدیل سے خوب واقف تھے ابن عباس (رض) کی روایت ملاحظہ ہو۔