۲۳۰۲: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ‘ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ (أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَکِبَ فَرَسًا فَصُرِعَ عَنْہُ فَجُحِشَ شِقُّہُ الْأَیْمَنُ‘ فَصَلّٰی صَلَاۃً مِنَ الصَّلَوَاتِ وَہُوَ قَاعِدٌ‘ وَصَلَّیْنَا وَرَائَ ہٗ قُعُوْدًا .فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ : إِنَّمَا جُعِلَ الْاِمَامُ لِیُؤْتَمَّ بِہٖ، فَإِذَا صَلّٰی قَائِمًا فَصَلُّوْا قِیَامًا‘ وَإِذَا صَلّٰی جَالِسًا فَصَلُّوْا جُلُوْسًا أَجْمَعِیْنَ) .
٢٣٠٢: ابن شہاب نے حضرت انس بن مالک (رض) سے نقل کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ایک گھوڑے پر سوار ہوئے اور اس سے گر کر آپ کے چمڑے پر دائیں جانب خراش آگئی تو آپ نے ایک نماز بیٹھ کر پڑھائی اور ہم نے بھی آپ کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا امام اقتداء کے لیے بنایا گیا ہے جب وہ کھڑے ہو کر نماز ادا کرے تو کھڑے ہو کر پڑھو اور جب وہ بیٹھ کر نماز پڑھے تو تم بیٹھ کر نماز ادا کرو۔
لغات : جحش۔ خراش آنا۔
: بخاری فی الاذان باب ٥١‘ مسلم فی الصلاۃ نمبر ٧٧‘ ابو داؤد فی الصلاۃ باب ٦٨‘ ترمذی فی الصلاۃ نمبر ١٥١‘ نسائی فی الامامہ باب ٤٠‘ ابن ماجہ فی الاقامہ باب ١٣‘ دارمی فی الصلاۃ باب ٧١‘ موطا فی الجماعۃ نمبر ١٦‘ مسند احمد ٦؍٥٨۔