۲۳۷۱: وَحَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ‘ قَالَ : ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ زِیَادٍ‘ قَالَ : ثَنَا شُعْبَۃُ‘ عَنْ أَبِیْ إِسْحَاقَ‘ عَنْ حَارِثَۃَ بْنِ وَہْبٍ‘ قَالَ : (صَلّٰی بِنَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِ مِنًی رَکْعَتَیْنِ‘ وَنَحْنُ أَکْثَرُ مَا کُنَّا وَآمَنُہُ) .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَہٰؤُلَائِ أَصْحَابُ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ یُخْبِرُوْنَ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ أَنَّہٗ کَانَ فِیْ سَفَرِہِ یَقْصُرُ الصَّلَاۃَ حَتّٰی یَرْجِعَ إِلٰی أَہْلِہٖ، ثُمَّ قَدْ رُوِیَ عَنْ أَصْحَابِہٖ مِنْ بَعْدِہٖ أَنَّہُمْ کَانُوْا فِیْ أَسْفَارِہِمْ یَفْعَلُوْنَ ذٰلِکَ .فَمِنْ ذٰلِکَ مَا قَدْ ذَکَرْنَاہُ فِیْ ھٰذَا الْفَصْلِ‘ عَنْ أَبِیْ بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا .وَمِنْہُ أَیْضًا
٢٣٧١: شعبہ نے ابو اسحاق سے انھوں نے حارثہ بن وہب (رض) سے نقل کیا کہ ہمیں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھائی ہم اس وقت اکثریت اور امن میں تھے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ یہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی عظیم جماعت ہے جو یہ خبر دے رہے ہیں کہ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے سفر میں گھر واپس آنے تک قصر فرماتے۔ پھر آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے بعد صحابہ کرام (رض) اپنے سفروں میں اسی طرح کرتے تھے۔ ان صحابہ کرام میں حضرت ابوبکر و عمر (رض) بھی ہیں۔
تخریج : مسلم فی المسافرین ٢٠۔
حاصل کلام :
یہ اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اطلاع اور خبر دے رہے ہیں کہ وہ سفر میں گھر لوٹنے تک قصر نماز پڑھتے تھے اور صحابہ کرام بھی اپنے اسفار میں اسی طرح کرتے تھے اوپر ابوبکر و عمر (رض) کے عمل کا تذکرہ آچکا۔