۲۳۷۷: حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ الْفَرَجِ‘ قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ عَدِیٌّ‘ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ‘ عَنْ أَبِیْ إِسْحَاقَ‘ عَنْ أَبِیْ لَیْلَی الْکِنْدِیِّ‘ قَالَ : خَرَجَ سَلْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فِیْ ثَلاَثَۃَ عَشَرَ رَجُلًا مِنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ غَزَاۃٍ‘ وَکَانَ سَلْمَانُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَسَنَّہُمْ‘ فَحَضَرَتِ الصَّلَاۃُ‘ فَأُقِیْمَتِ الصَّلَاۃُ‘ فَقَالُوْا : تَقَدَّمْ یَا أَبَا عَبْدِ اللّٰہِ .فَقَالَ : مَا أَنَا بِالَّذِیْ أَتَقَدَّمُ‘ أَنْتُمَ الْعَرَبُ‘ وَمِنْکُمَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلْیَتَقَدَّمْ بَعْضُکُمْ‘ فَتَقَدَّمَ بَعْضُ الْقَوْمِ‘ فَصَلّٰی أَرْبَعَ رَکَعَاتٍ .فَلَمَّا قَضَی الصَّلَاۃَ قَالَ سَلْمَانُ : مَا لَنَا وَلِلْمُرَبَّعَۃِ‘ إِنَّمَا یَکْفِیْنَا نِصْفُ الْمُرَبَّعَۃِ .
٢٣٧٧: ابو لیلیٰ کندی کہتے ہیں کہ حضرت سلمان (رض) اصحاب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی ایک جماعت کے ساتھ جو کہ تعداد میں تیرہ تھے ایک غزوہ میں روانہ ہوئے سلمان (رض) ان میں زیادہ عمر والے تھے پس نماز کا وقت آگیا اور اقامت کہی گئی تو انھوں نے ابو عبداللہ کو پڑھانے کے لیے کہا انھوں نے جواب دیا میں آگے نہ بڑھوں گا تم عرب ہو اور پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تمہیں سے ہیں پس تم آگے بڑھو کوئی ان میں سے آگے بڑھا اور اس نے چار رکعت نماز پڑھائی جب جماعت ختم ہوئی تو سلمان کہنے لگے ہمیں چار سے کیا واسطہ ہمیں تو چار کی جگہ دو کافی ہیں۔
تخریج : عبدالرزاق ٢؍٥٢٠‘ ابن ابی شیبہ ٢؍٢٠٤۔