۲۶۹ : حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ قَالَ : أَنَا عَمْرٌو .فَذَکَرَ بِإِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَھٰکَذَا کَانَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا تَفْعَلُ بِثَوْبِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الَّذِیْ کَانَ یُصَلِّیْ فِیْہِ ، تَغْسِلُ الْمَنِیَّ مِنْہُ وَتَفْرُکُہٗ مِنْ ثَوْبِہٖ الَّذِیْ کَانَ لَا یُصَلِّیْ فِیْہِ .وَقَدْ وَافَقَ ذٰلِکَ ، مَا رُوِیَ عَنْ أُمِّ حَبِیْبَۃَ .
٢٦٩ : یزید بن ہارون نے عمرو بن میمون سے اپنی اسناد سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ حضرت عائشہ صدیقہ (رض) جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے اس کپڑے کو دھو ڈالتیں جب نماز والے کپڑے کو منی پہنچ جاتی اور جس کپڑے میں نماز ادا نہ فرماتے اس سے منی کھرچ ڈالتیں اور حضرت امّ حبیبہ (رض) سے بھی اسی کے موافق یہ روایت وارد ہے۔
تخریج : مسند احمد ٦؍١٤٢
امام طحاوی (رح) کہتے ہیں کہ ان روایات ثلاثہ سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ حضرت عائشہ (رض) آپ کے نماز والے کپڑے کو دھو ڈالتیں اور سونے والے کپڑے سے منی کو چھیل دیتی تھیں اور یہی بات حضرت ام حبیبہ (رض) کی روایات سے بھی ثابت ہو رہی ہے ملاحظہ ہو۔