۳۲۱۴ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُزَیْمَۃَ‘ قَالَ : ثَنَا مُسْلِمٌ‘ قَالَ ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَیْسَرَۃَ الْوَاسِطِیُّ‘ قَالَ : ثَنَا مَزِیْدَۃُ بْنُ جَابِرٍ‘ عَنْ أُمِّہِ‘ أَنَّ عُثْمَانَ اسْتَعْمَلَ أَبَا مُوْسٰی عَلَی الْکُوْفَۃِ‘ فَقَالَ یَوْمَ عَاشُوْرَائَ (صُوْمُوْا ھٰذَا الْیَوْمَ فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ یَصُوْمُہٗ) .فَھٰذَا الْحَدِیْثُ یَحْتَمِلُ مَا فِیْ حَدِیْثِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَیْضًا .
٣٢١٤: مزیدہ بن جابر نے اپنی والدہ سے نقل کیا کہ عثمان (رض) نے ابو موسیٰ (رض) کو کوفہ کا عامل بنایا تو انھوں نے عاشورہ کے دن کہا آج کے دن روزہ رکھو اس لیے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) روزہ رکھتے تھے۔
اس روایت میں بھی وہی احتمال ہے جو روایت ابن عباس (رض) میں ہم نے ذکر کیا۔