۳۲۷۶ : حَدَّثَنَا أَبُوْ أُمَیَّۃَ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ قَادِمٍ قَالَ : ثَنَا مِسْعَرٌ عَنْ حَبِیْبِ بْنِ أَبِیْ ثَابِتٍ عَنْ أَبِی الْعَاصِ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : (قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَلَمْ أُنَبَّأْ أَنَّک تَصُوْمُ الدَّہْرَ وَتَقُوْمُ اللَّیْلَ ؟ قَالَ : قُلْتُ إِنِّیْ أَقْوَیْ قَالَ إِنَّک اِذَا فَعَلْتُ نَفِہَتْ لَہُ النَّفْسُ وَہَجَمَتْ لَہُ الْعَیْنُ قَالَ : قُلْتُ : إِنِّیْ أَقْوَیْ قَالَ فَصُمْ ثَلاَثَۃَ أَیَّامٍ مِنْ کُلِّ شَہْرٍ قَالَ : قُلْتُ : إِنِّیْ أَقْوَیْ قَالَ فَصُمْ صَوْمَ أَخِیْ دَاوٗدَ کَانَ یَصُوْمُ یَوْمًا وَیُفْطِرُ یَوْمًا وَلَا یَفِرُّ اِذَا لَاقَی) .
٣٢٧٦: ابوالعاص نے عبداللہ بن عمرو (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کیا مجھے بتلایا نہیں گیا کہ تم ہمیشہ روزہ رکھتے ہو اور رات کو قیام کرتے ہو عبداللہ کہتے ہیں میں نے کہا میں اس کی ہمت رکھتا ہوں آپ نے فرمایا اگر تم ایسا کرو گے تو نفس تھک جائے گا اور آنکھ دھنس جائے گی میں نے کہا میں اس کی طاقت رکھتاہوں آپ نے فرمایا پھر تین دن کے روزے ہر ماہ میں رکھو میں نے کہا میں اس کی طاقت رکھتا ہوں آپ نے فرمایا پھر میرے بھائی داؤد (علیہ السلام) کے روزے رکھو وہ ایک دن افطار کرتے اور ایک دن روزہ رکھتے تھے۔ اور جب دشمن کا سامنا ہوتا تو فرار اختیار نہ کرتے۔
تخریج : بخاری فی الصوم باب ٥٩‘ احادیث الانبیاء باب ٣٧‘ مسلم فی الصیام ١٨٨‘ نسائی فی الصیام باب ٧٨۔