۳۵۲۵ : حَدَّثَنَا ابْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا أَبُوْ عَاصِمٍ عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ عَنْ عَطَائٍ قَالَ : (قَالَتْ عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا طَیَّبْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِلْحِلِّ وَالْاِحْرَامِ) .قَالَ أَبُوْ جَعْفَرٍ : فَقَدْ تَوَاتَرَتْ ھٰذِہِ الْآثَارُ عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِإِبَاحَتِہِ الطِّیْبَ عِنْدَ الْاِحْرَامِ وَأَنَّہٗ قَدْ کَانَ یَبْقٰی فِیْ مَفَارِقِہٖ بَعْدَ الْاِحْرَامِ .وَقَدْ رُوِیَ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فِیْمَا تَقَدَّمَ مِمَّا رَوَیْنَا فِیْ ھٰذَا الْبَابِ وَقَدْ رُوِیَ فِیْ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنْ أَصْحَابِ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔
٣٥٢٥: عطاء نے حضرت عائشہ (رض) سے روایت کی ہے کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو احرام سے پہلے اور احرام کھولنے کے بعد خوشبو لگایا کرتی تھی۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے کثیر روایات سے احرام کے وقت میں خوشبو کے لگانے کا جواز و اباحت ثابت ہو رہی ہے اور احرام کے باندھنے کے بعد بھی آپ کی چوٹی پر باقی رہتی تھی اور حضرت ابن عباس (رض) سے بھی یہی بات مروی ہے جیسا کہ ہم نے اس باب میں روایت کیا ہے اور دیگر اصحابہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے بھی اس سلسلہ میں روایات آئی ہیں۔
حاصل روایات : ان کثیر روایات سے یہ بات ثابت ہو رہی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے احرام باندھنے کے وقت خوشبو لگائی ہے اور احرام کے بعد بھی خوشبو کی چمک آپ کے سر مبارک کی مانگ میں باقی رہتی تھی اور یہی بات پہلے ابن عباس (رض) کے حوالہ سے نقل کر آئے ہیں۔