۳۶۲۴ : وَقَدْ حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ‘ قَالَ : ثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ‘ قَالَ : ثَنَا إِسْمَاعِیْلُ بْنُ جَعْفَرٍ‘ عَنْ حُمَیْدٍ‘ عَنْ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ (عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنَّہٗ لَبّٰی بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ وَقَالَ لَبَّیْکَ بِعُمْرَۃٍ وَحَجَّۃٍ) فَذَکَرَ بَکْرُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ الْمُزَنِیّ لِابْنِ عُمَرَ قَوْلَ أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ : ذَہَلَ أَنَسٌ ، (إِنَّمَا أَہَلَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْحَجِّ‘ وَأَہْلَلْنَا بِہٖ مَعَہٗ، فَلَمَّا قَدِمْنَا مَکَّۃَ قَالَ مَنْ لَمْ یَکُنْ مَعَہٗ ہََدْیٌ فَلْیُحْلِلْ) قَالَ بَکْرٌ : فَرَجَعْتُ إِلٰی أَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَأَخْبَرْتُہٗ بِقَوْلِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا فَلَمْ یَزَلْ یَذْکُرُ ذٰلِکَ حَتّٰی مَاتَ۔
٣٦٢٤: حمید نے انس (رض) سے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے روایت کی کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عمرہ اور حج کا تلبیہ کہا اور اس طرح کہا لبیک بعمرہ و حجۃ۔ بکر بن عبداللہ مزنی نے ابن عمر (رض) کے سامنے انس (رض) کا یہ قول بیان کیا تو انھوں نے کہا انس (رض) کو ذھول ہوگیا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حج کا احرام باندھا اور ہم نے بھی آپ کے ساتھ احرام حج باندھا۔ جب ہم مکہ میں پہنچے تو آپ نے فرمایا جس کے پاس ہدی نہ ہو وہ (افعال عمرہ کر کے) حلال ہوجائے۔
بکر مزنی کہتے ہیں کہ میں نے واپس لوٹ کر اس کا تذکرہ انس (رض) کے سامنے کیا وہ وفات تک اس قول کا تذکرہ کرتے رہے۔