hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 3841

.

الطحاوي

3841
Al Tahawi
۳۸۴۱ : حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَنَا ابْنُ وَہْبٍ‘ قَالَ : أَخْبَرَنِی اللَّیْثُ‘ عَنْ أَبِی الزُّبَیْرِ‘ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ‘ مِثْلَہٗ .قَالُوْا : فَقَدْ أَمَرَہَا النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہِیَ مُحْرِمَۃٌ بِالْعُمْرَۃِ وَالْحَجَّۃِ‘ أَنْ تَطُوْفَ بِالْبَیْتِ وَتَسْعَیْ بَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ثُمَّ تَحِلَّ .فَدَلَّ ذٰلِکَ عَلٰی أَنَّ حُکْمَ الْقَارِنِ فِیْ طَوَافِہِ لِحَجَّتِہٖ وَعُمْرَتِہٖ‘ ہُوَ کَذٰلِکَ‘ وَأَنَّہٗ طَوَافٌ وَاحِدٌ‘ لَا شَیْئَ عَلَیْہِ مِنَ الطَّوَافِ غَیْرُہٗ۔ فَکَانَ مِنَ الْحُجَّۃِ عَلٰی أَہْلِ ھٰذِہِ الْمَقَالَۃِ الْأُخْرٰی أَنَّ حَدِیْثَ عَائِشَۃَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہَا ھٰذَا‘ قَدْ رُوِیَ عَلٰی غَیْرِ مَا ذَکَرْنَا ..
٣٨٤١: ابوالزبیر (رض) نے جابر بن عبداللہ (رض) سے روایت کی ہے انھوں نے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے اسی طرح روایت کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حضرت عائشہ صدیقہ (رض) کو حکم فرمایا جب کہ وہ عمرہ وحج کا احرام باندھے ہوئے تھیں کہ وہ بیت اللہ کا طواف اور صفاء مروہ کے مابین سعی کرے پھر حلال ہو۔ “ پس اس سے یہ دلالت مل گئی کہ طواف میں قارن کا حکم حج وعمرہ دونوں کے لیے ہے اور وہ اسی طرح ایک طواف ہے۔ اس طواف کے علاوہ اس پر اور کوئی چیز نہیں ہے۔ اس قول کے قائلین کے خلاف دلیل یہ ہے کہ یہ روایت اس مذکورہ طریق کے علاوہ دوسرے انداز سے بھی روایت کی گئی ہے۔
حاصل روایت : جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے عائشہ (رض) کو احرام کی حالت میں عمرے اور حج کا حکم دیا اور بیت اللہ کے طواف و سعی کرنے کے بعد حلال ہونے کا حکم فرمایا اس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ قارن کو اپنے حج وعمرہ کی طرف سے ایک طواف و سعی کافی ہے دوسرا کوئی طواف اس کے ذمہ نہیں ہے۔
الجواب :
اس روایت کو دوسری اسناد سے اس طرح بیان کیا گیا ہے تاکہ اس سند کی کمزوری ظاہر ہوجاؤ۔ روایت عروہ عن عائشہ (رض) ۔ آگے ملاحظہ فرمائیں۔