۴۲۴۷: وَحَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا أَخْبَرَہٗ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِکِ بْنِ أَبِیْ بَکْرٍ ، عَنْ أَبِیْ بَکْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ، ہُوَ ابْنُ الْحَارِثِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حِیْنَ تَزَوَّجَ أُمَّ سَلْمَۃَ ، فَأَصْبَحَتْ عِنْدَہُ قَالَ لَیْسَ بِک عَلٰی أَہْلِک ہَوَانٌ ، اِنْ شِئْتُ سَبَّعْت عِنْدَکَ وَسَبَّعْت عِنْدَہُنَّ ، وَاِنْ شِئْتُ ثَلَّثْتُ ثُمَّ دُرْت قَالَتْ : ثَلِّثْ.
٤٢٤٧: ابوبکر بن عبدالرحمن نے حارث بن عبدالرحمن سے بیان کیا کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے جب امّ سلمہ (رض) سے شادی کی اور ان کے ہاں صبح کی تو آپ نے فرمایا تمہاری وجہ سے تمہارے خاندان کو کچھ بھی سبکی نہ ہوگی اگر تم چاہو تو میں تمہارے ہاں سات دن گزارتا ہوں اور سات دن ان کے ہاں گزاروں گا اور اگر تم پسند کرو تو تین روز تمہارے ہاں قیام کروں گا پھر دوسری بیویوں کے ہاں جاؤں گا انھوں نے تین پر رضامندی ظاہر کی۔
تخریج : گزشتہ روایت ٤٢٤٦ کی تخریج پیش نظر رہے۔