۴۲۷۷: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ ، قَالَ : ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَازِمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِی الْجَعْدِ عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ : أَتَی النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ اِنَّ لِیْ جَارِیَۃً تَسِیْرُ تَسْتَقِیْ عَلٰی نَاضِحِیْ وَأَنَا أُصِیْبُ مِنْہَا ، أَفَأَعْزِلُ ؟ فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ نَعَمْ فَاعْزِلْ .فَلَمْ یَلْبَثْ الرَّجُلُ أَنْ جَائَ فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ قَدْ عَزَلْتُ عَنْہَا فَحَمَلَتْ .فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا قَدَّرَ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ لِنَفْسٍ أَنْ یَخْلُقَہَا اِلَّا وَہِیَ کَائِنَۃٌ .
٤٢٧٧: سالم بن ابو جعد نے جابر (رض) سے روایت نقل کی ہے کہ ایک انصاری جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگا یارسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میری ایک لونڈی ہے جو اونٹ پر پانی لادنے آتی جاتی ہے اور میں اس سے جماع بھی کرتا ہوں کیا میں اس سے عزل کرلیا کروں تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جی ہاں۔ اس سے عزل کرسکتے ہو۔ زیادہ دیر نہ گزری تھی کہ وہ آدمی آگیا اور آپ سے عرض کرنے لگا میں نے اس سے عزل کیا وہ تو حاملہ ہوگئی اس پر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جو نفس اللہ تعالیٰ نے مقدر فرمایا وہ ضرور پیدا ہو کر رہے گا۔