۴۴۳۵: حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ مَرْزُوْقٍ وَسُلَیْمَانُ بْنُ شُعَیْبٍ ، قَالَا : ثَنَا الْخَصِیْبُ بْنُ نَاصِحٍ ، قَالَ : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلْمَۃَ ، عَنْ حَمَّادٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ فَاطِمَۃَ بِنْتِ قَیْسٍ أَنَّ زَوْجَہَا طَلَّقَہَا ثَلَاثًا فَأَتَتِ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَا نَفَقَۃَ لَکَ وَلَا سُکْنَی .قَالَ : فَأَخْبَرْتُ بِذَلک النَّخَعِیّ ، فَقَالَ : قَالَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ وَأُخْبِرَ بِذٰلِکَ لَسْنَا بِتَارِکِی آیَۃً مِنْ کِتَابِ اللّٰہِ تَعَالٰی وَقَوْلَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِقَوْلِ امْرَأَۃٍ ، لَعَلَّہَا أُوْہِمَتْ ، سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَہَا السُّکْنَی وَالنَّفَقَۃُ .
٤٤٣٥: شعبی نے فاطمہ بنت قیس (رض) سے روایت کی ہے کہ اس کے خاوند نے اس کو تین طلاق دے دیں وہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئی تو آپ نے فرمایا تمہیں خرچہ و رہائش نہ ملے گی۔ شعبی کہتے ہیں میں نے یہ بات ابراہیم نخعی کو بتلائی تو وہ فرمانے لگے کہ عمر بن خطاب (رض) کو اس کی اطلاع دی گئی تو انھوں نے فرمایا ہم اللہ تعالیٰ کی کتاب اور قول رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو ایک عورت کی بات پر چھوڑنے والے نہیں شاید اس کو وہم ہوگیا ہو ‘ میں نے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا اس کو رہائش و نفقہ دونوں ملیں گے۔