hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4553

.

الطحاوي

4553
Al Tahawi
۴۵۵۳: مَا حَدَّثَنَا فَہْدٌ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْبَکْرِ بْنُ أَبِیْ شَیْبَۃَ ، قَالَ : ثَنَا أَبُوْ أُسَامَۃَ ، عَنِ الْوَلِیْدِ بْنِ جُمَیْعٍ، قَالَ : ثَنَا أَبُو الطُّفَیْلِ ، قَالَ : ثَنَا حُذَیْفَۃُ بْنُ الْیَمَانِ ، قَالَ مَا مَنَعَنِیْ أَنْ أَشْہَدَ بَدْرًا ، اِلَّا أَنِّیْ خَرَجْتُ أَنَا وَأَبِیْ، فَأَخَذَنَا کُفَّارُ قُرَیْشٍ ، فَقَالُوْا : اِنَّکُمْ تُرِیْدُوْنَ مُحَمَّدًا فَقُلْنَا : مَا نُرِیْدُ اِلَّا الْمَدِیْنَۃَ فَأَخَذُوْا مِنَّا عَہْدَ اللّٰہِ وَمِیْثَاقَہٗ لَنَنْصَرِفَنَّ اِلَی الْمَدِیْنَۃِ ، وَلَا نُقَاتِلُ مَعَہٗ فَأَتَیْنَا رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَخْبَرْنَاہُ فَقَالَ انْصَرِفَا مِنَ الْوَفَائِ نَفِیْ ضِدُّ الْغَدْرِ لَہُمْ بِعُہُوْدِہِمْ ، وَنَسْتَعِیْنُ اللّٰہَ عَلَیْہِمْ
٤٥٥٣: ابوالطفیل نے حذیفہ بن یمان (رض) سے روایت کی ہے کہ میں غزوہ بدر میں شریک ہونے سے اس لیے رکا کہ میرے والد اور میں دونوں نکلے تو ہمیں کفار قریش نے پکڑ لیا اور کہنے لگے تم محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تک پہنچنا چاہتے ہو ؟ ہم نے کہا ہم تو صرف مدینہ طیبہ کا ارادہ رکھتے ہیں تو انھوں نے ہم سے اللہ تعالیٰ کے نام سے پختہ عہد لیا کہ ہم مدینہ منورہ کی طرف لوٹ جائیں گے اور جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ لڑائی میں شریک نہ ہوں گے۔ چنانچہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو اس بات کی اطلاع دی تو آپ نے فرمایا تم واپس جاؤ۔ ہم ان کے عہد کو پورا کریں گے اور مشرکین کے خلاف اللہ تعالیٰ سے مدد چاہیں گے۔