۴۷۳۶: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : ثَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أُسَامَۃُ بْنُ زَیْدٍ اللَّیْثِیُّ عَنْ مَکْحُوْلٍ عَنْ عِرَاکِ بْنِ مَالِکٍ عَنْ أَبِیْ ہُرَیْرَۃَ ، عَنِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ اِذَا زَنَتْ أَمَۃُ أَحَدِکُمْ فَلْیَجْلِدْہَا الْحَدَّ ، وَلَا یُثَرِّبْ عَلَیْہَا قَالَ ذٰلِکَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ثُمَّ قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ أَوْ الرَّابِعَۃِ ثُمَّ بِیْعُوْہَا وَلَوْ بِضَفِیْرٍ .
٤٧٣٦: عراک بن مالک نے حضرت ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا جس کسی کی لونڈی زنا کرے تو وہ اسے کوڑوں کی حد لگائے اور کوڑوں کے بعد ڈانٹ ڈپٹ نہ کرے۔ یہ بات آپ نے تین بار دہرائی پھر تیسری بار فرمایا یا چوتھی مرتبہ فرمایا۔ پھر تم اس کو فروخت کر دو اگرچہ ایک بالوں کی رسی کے عوض ہو۔
تخریج : بخاری فی الحدود باب ٣٦‘ والبیوع باب ٦٦‘ ١١٠‘ مسلم فی الحدود ٣٠‘ ابو داؤد فی الحدود باب ٣٢‘ مسند احمد ٢؍٢٤٩‘ ٤٩٤۔
لغات : یثرب۔ ڈانٹ ڈپٹ کرنا۔ (نہایہ)