۴۷۴۸: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ شَیْبَۃَ قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ یَحْیَی قَالَ : ثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ سِمَاکٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ أَبِیْ لَیْلَی قَالَ : جَائَ تِ امْرَأَۃٌ مِنْ ہَمْدَانَ یُقَالُ لَہَا شُرَاحَۃُ اِلَی عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَتْ اِنِّیْ زَنَیْتُ فَرَدَّہَا حَتَّی شَہِدَتْ عَلٰی نَفْسِہَا أَرْبَعَ شَہَادَاتٍ فَأَمَرَ بِہَا فَجُلِدَتْ ، ثُمَّ أَمَرَ بِہَا فَرُجِمَتْ .
٤٧٤٨: سماک نے عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ سے روایت کی ہے کہ ایک عورت ہمدان سے آئی اس کا نام شراحہ تھا۔ وہ حضرت علی (رض) کی خدمت میں حاضر ہو کر کہنے لگی کہ میں نے زنا کیا ہے۔ آپ نے اس کو رد کردیا یہاں تک کہ اس نے اپنے متعلق چار مرتبہ گواہی دی پھر آپ نے اس کو کوڑے لگانے کا حکم دیا پھر اس کو سنگساری کا حکم فرمایا۔ پس اسے سنگسار کردیا گیا۔
تخریج : مسند احمد ١؍١٤٠۔