hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4765

.

الطحاوي

4765
Al Tahawi
۴۷۶۵: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا أَبُو الْیَمَانِ قَالَ : أَخْبَرَنَا شُعَیْبُ بْنُ أَبِیْ حَمْزَۃَ عَنِ الزُّہْرِیِّ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ أَبُوْ سَلْمَۃَ وَسَعِیْدُ بْنُ الْمُسَیِّبِ أَنَّ أَبَا ہُرَیْرَۃَ قَالَ : أَتَیْ رَجُلٌ مِنْ أَسْلَمَ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَہُوَ فِی الْمَسْجِدِ فَنَادَاہٗ، فَحَدَّثَہٗ أَنَّہٗ زَنَی ، فَأَعْرَضَ عَنْہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَتَنَحَّی لِشِقِّہِ الَّذِیْ أَعْرَضَ قِبَلَہٗ فَأَخْبَرَہٗ بِأَنَّہٗ زَنَی وَشَہِدَ عَلٰی نَفْسِہِ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ .فَدَعَاہُ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ ہَلْ بِک جُنُوْنٌ ؟ قَالَ : لَا ، قَالَ فَہَلْ أُحْصِنْتُ؟ قَالَ : نَعَمْ .فَأَمَرَ بِہٖ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَنْ یُرْجَمَ بِالْمُصَلَّی
٤٧٦٥: ابو سلمہ اور سعید بن مسیب دونوں نے ابوہریرہ (رض) سے روایت کی ہے کہ ایک اسلمی آدمی جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں اس حال میں آیا کہ آپ مسجد میں تشریف فرما تھے اور اس نے بیان کیا کہ اس نے زنا کیا ہے تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس سے اعراض کیا وہ اسی جانب گیا جس طرف آپ نے منہ پھیرا تھا۔ اس نے پھر بتلایا کہ اس نے زنا کیا ہے اور اس نے اپنے متعلق چار مرتبہ یہ گواہی دی۔ تو جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بلا کر فرمایا۔ کیا تو مجنون ہے ؟ اس نے جواب دیا نہیں۔ آپ نے فرمایا کیا تو شادی شدہ ہے ؟ اس نے کہا جی ہاں۔ پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے حکم دیا کہ اس کو عید گاہ میں سنگسار کیا جائے۔
تخریج : بخاری فی الاحکام باب ١٩‘ مسلم فی الحدود ١٦؍٢٢‘ ابو داؤد فی الحدود باب ٢٣‘ ترمذی فی الحدود باب ٥‘ مسند احمد ٢؍٤٥٣۔