۴۷۸۵: حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِی قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ عَمْرٍوْ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَبِیْ أُنَیْسَۃَ عَنْ جَابِرٍ الْجُعْفِیِّ عَنْ یَزِیْدَ بْنِ الْبَرَائِ عَنْ أَبِیْہَ قَالَ : لَقِیَ خَالَہُ وَمَعَہُ رَایَۃٌ فَقُلْتُ لَہٗ : اِلٰی أَیْنَ تَذْہَبُ ؟ فَقَالَ : بَعَثَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اِلٰی رَجُلٍ نَکَحَ امْرَأَۃَ أَبِیْہَ أَنْ أَقْتُلَہُ وَآخُذَ مَالَہٗ۔وَقَدْ رُوِیَ نَحْوُ ذٰلِکَ أَیْضًا عَنْ غَیْرِ الْبَرَائِ
٤٧٨٥: جابر جعفی نے یزید بن براء سے انھوں نے اپنے والد سے نقل کیا کہ میرے والد اپنے ماموں سے اس حالت میں ملے کہ ان کے ہاتھ میں جھنڈا تھا انھوں نے پوچھا آپ کہاں جا رہے ہیں ؟ تو انھوں نے بتلایا کہ مجھے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک آدمی کی طرف بھیجا ہے جس نے اپنے باپ کی بیوی سے نکاح کرلیا ہے مجھے اس کے قتل کا حکم فرمایا اور اس کے مال لینے کا حکم دیا ہے۔
تخریج : ابو داؤد فی الحدود باب ٢٦‘ نسائی فی النکاح باب ٥٨‘ دارمی فی النکاح باب ٤٣۔
حضرت براء (رض) کے علاوہ دیگر روات نے بھی اس کو نقل کیا ہے ملاحظہ ہو :