hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4787

.

الطحاوي

4787
Al Tahawi
۴۷۸۷: حَدَّثَنَا قَالَ : ثَنَا عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ مَسْلَمَۃَ بْنِ قَعْنَبٍ قَالَ : ثَنَا مَالِکٌ عَنِ ابْنِ شِہَابٍ عَنْ سَعِیْدِ ابْنِ الْمُسَیِّبِ وَسُلَیْمَانَ بْنِ یَسَارٍ أَنَّ طُلَیْحَۃَ نَکَحَتْ فِیْ عِدَّتِہَا فَأُتِیَ بِہَا عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ فَضَرَبَہَا ضَرَبَاتٍ بِالْمِخْفَقَۃِ وَضَرَبَ زَوْجَہَا وَفَرَّقَ بَیْنَہُمَا وَقَالَ أَیُّمَا امْرَأَۃٍ نَکَحَتْ فِیْ عِدَّتِہَا فُرِّقَ بَیْنَہَا وَبَیْنَ زَوْجِہَا الَّذِیْ نَکَحَتْ ثُمَّ اعْتَدَّتْ بَقِیَّۃَ عِدَّتِہَا مِنَ الْأَوَّلِ ، ثُمَّ اعْتَدَّتْ مِنَ الْآخَرِ وَاِنْ کَانَ دَخَلَ بِہَا الْآخَرُ ثُمَّ لَمْ یَنْکِحْہَا أَبَدًا ، وَاِنْ لَمْ یَکُنْ دَخَلَ بِہَا اِعْتَدَّتْ مِنَ الْأَوَّلِ وَکَانَ الْآخَرُ خَاطِبًا مِنَ الْخُطَّابِ .
٤٧٨٧: سعید بن مسیب اور سلیمان بن یسار نے نقل کیا کہ طلیحہ نے ایک عورت کی عدت میں اس سے نکاح کیا اس عورت کو حضرت عمر (رض) کی خدمت میں لایا گیا تو آپ نے اس عورت کو درہ سے خفیف ضربات لگائیں اور اس کے خاوند کی بھی مرمت کی اور ان کے درمیان تفریق کردی اور فرمایا جو عورت اپنی عدت میں نکاح کرے۔ اس کے اور اس کے خاوند میں تفریق کردی جائے گی جس نے اس سے اب نکاح کیا ہے پھر وہ عورت اپنے پہلے خاوند کی بقیہ عدت گزارے گی پھر دوسرے کی عدت گزارے گی اگر اس دوسرے نے اس سے جماع کیا ہے تو پھر وہ اس سے کبھی بھی نکاح نہ کرے اور اگر اس نے اس سے جماع نہیں کیا تو فقط پہلے خاوند کی عدت گزارے اور دوسرا خاوند اب صرف پیغام نکاح دینے والوں میں شمار ہوگا۔
تخریج : مالک فی النکاح ٢٧۔