۴۸۰۰: حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ مَرْیَمَ قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ قَالَ : حَدَّثَنِیْ أَبُو الْأَسْوَدِ عَنْ عُرْوَۃَ أَنَّ عَلِیًّا جَلَدَ الْوَلِیْدَ بْنَ عُقْبَۃَ بِسَوْطٍ لَہُ ذَنَبَانِ ، أَرْبَعِیْنَ جَلْدَۃً فِی الْخَمْرِ قَالَ : وَذٰلِکَ فِیْ زَمَنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ أَنَّ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ ضَرَبَہُ ثَمَانِیْنَ لِأَنَّ کُلَّ سَوْطٍ مِنْ تِلْکَ الْأَسْوَاطِ سَوْطَانِ .فَاسْتَحَالَ أَیْضًا أَنْ یَکُوْنَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ یَقُوْلُ : اِنَّ الْأَرْبَعِیْنَ أَحَبُّ اِلَیَّ مِنَ الثَّمَانِیْنَ ثُمَّ یَجْلِدُ ہُوَ ثَمَانِیْنَ .فَہٰذَا دَلِیْلٌ أَیْضًا عَلَی فَسَادِ حَدِیْثِ الدَّانَاجِ .وَقَدْ رَوَی آخَرُوْنَ عَنْ عَلِیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، خِلَافَ ذٰلِکَ کُلِّہِ .
٤٨٠٠: عروہ (رض) سے روایت ہے کہ حضرت علی (رض) نے ولید بن عقبہ کو ایسے کوڑے سے حد لگائی جس کی دو دمیں تھیں یہ شراب کے سلسلہ میں چالیس کوڑے لگائے اور یہ حضرت عثمان (رض) کی خلافت کا زمانہ تھا۔ اس روایت سے ثابت ہوگیا کہ آپ نے اس کو اسی کوڑے لگائے کیونکہ دو دموں والا کوڑا ایک دو کے قائم مقام ہے تو اس کی چالیس ضربات اسی بن جائیں گی۔ پس اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ داناج والی روایت کے یہ الفاظ کہ مجھے اسی کی بنست چالیس زیادہ محبوب ہیں یہ لفظ حضرت علی (رض) نہیں کہہ سکتے۔ پس اس روایت کے سقم ہم نے ظاہر کردیئے۔ حضرت علی (رض) سے دیگر حضرات نے بھی روایت داناج کے خلاف روایت کی ہے۔
اس روایت سے ثابت ہوگیا کہ آپ نے اس کو اسی کوڑے لگائے کیونکہ دو دموں والا کوڑا ایک دو کے قائم مقام ہے تو اس کی چالیس ضربات اسی بن جائیں گی۔ پس اس سے یہ ثابت ہوگیا کہ داناج والی روایت کے یہ الفاظ کہ مجھے اسی کی بنست چالیس زیادہ محبوب ہیں یہ لفظ حضرت علی (رض) نہیں کہہ سکتے۔ پس اس روایت کی کمزوری ہم نے ظاہر کردی۔
مزید استشہادات :
حضرت علی (رض) سے دیگر حضرات نے بھی روایت داناج کے خلاف روایت کی ہے۔