hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4826

.

الطحاوي

4826
Al Tahawi
۴۸۲۶: حَدَّثَنَا رَبِیْعٌ الْمُؤَذِّنُ قَالَ : ثَنَا أَسَدٌ قَالَ : ثَنَا ابْنُ لَہِیْعَۃَ قَالَ : ثَنَا ابْنُ ہُبَیْرَۃُ أَنَّ أَبَا سُلَیْمَانَ، مَوْلَی أُمِّ سَلْمَۃَ زَوْجِ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ حَدَّثَہٗ أَنَّ أَبَا رَمْثَۃَ الْبَلَوِیَّ أَخْبَرَہٗ أَنَّ رَجُلًا مِنْہُمْ شَرِبَ الْخَمْرَ ، فَأَتَوْا بِہٖ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَضَرَبَہٗ، ثُمَّ شَرِبَ الثَّانِیَۃَ ، فَأَتَوْا بِہٖ فَضَرَبَہٗ، ثُمَّ شَرِبَ فَأَتَوْا بِہٖ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَمَا أَدْرِی قَالَ فِی الثَّالِثَۃِ أَوْ الرَّابِعَۃِ فَأَمَرَ بِہٖ فَجُعِلَ عَلَی الْعَجَلِ ، ثُمَّ ضُرِبَ عُنُقُہُ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلَی ہٰذِہِ الْآثَارِ ، فَقَلَّدُوْہَا وَزَعَمُوْا أَنَّ مَنْ شَرِبَ الْخَمْرَ أَرْبَعَ مَرَّاتٍ فَحَدُّہُ الْقَتْلُ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : حَدُّہُ فِی الرَّابِعَۃِ ، کَحَدِّہِ فِی الْأُوْلٰی .وَاحْتَجُّوْا عَلَیْہِمْ فِیْ ذٰلِکَ
٤٨٢٦: حضرت امّ المؤمنین امّ سلمہ (رض) کے آزاد کردہ غلام نے بیان کیا کہ ابو رمثہ بلوی (رض) نے بتلایا کہ ایک شخص نے شراب پی لوگ اس کو جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں لائے تو آپ نے اس کو حد لگائی پھر دوسری بار شراب پی تو وہ پھر اسے لائے آپ نے اسے مارا پھر اس نے شراب پی تو وہ پھر اسے لائے آپ نے اسے مارا پھر اس نے شراب پی تو لوگ اس کو بارگاہ نبوت میں لائے راوی کہتے ہیں کہ مجھے معلوم نہیں کہ انھوں (ابو رمثہ (رض) ) نے تیسری بار یا چوتھی بار کے متعلق فرمایا کہ پھر اس کے متعلق حکم دیا اور راہٹ پر رکھ کر اس کی گردن مار دی گئی۔
امام طحاوی (رح) کا قول : بعض علماء اس طرف گئے ہیں کہ جو شخص چار مرتبہ شراب پی لے اور اس کو تین مرتبہ حد بھی لگائی گئی مگر وہ باز نہ آیا تو اس کی حد اب قتل ہے۔ انھوں نے ان آثار کو دلیل بنایا ہے۔
فریق ثانی کا مؤقف : دوسرے علماء کا قول یہ ہے کہ اس کی حد چوتھی مرتبہ بھی وہی ہے جو پہلی مرتبہ ہے اور ان کی دلیل مندرجہ ذیل روایات ہیں۔