hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4828

.

الطحاوي

4828
Al Tahawi
۴۸۲۸: وَبِمَا حَدَّثَنَا اِبْرَاھِیْمُ بْنُ مَرْزُوْقٍ قَالَ : ثَنَا عَارِمُ بْنُ الْفَضْلِ قَالَا : ثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَیْدٍ عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ أَنَّ أُمَامَۃَ بْنَ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ ہٰکَذَا قَالَ ابْنُ مَرْزُوْقٍ فِیْ حَدِیْثِہٖ .وَقَالَ یَزِیْدُ فِیْ حَدِیْثِہِ عَنْ أَبِیْ أُمَامَۃَ بْنِ سَہْلِ بْنِ حُنَیْفٍ قَالَ : کُنَّا مَعَ عُثْمَانَ وَہُوَ مَحْصُوْرٌ فَقَالَ : عَلَامَ تَقْتُلُوْنِیْ؟ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُوْلُ لَا یَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ ، اِلَّا بِاِحْدَی ثَلَاثٍ ، النَّفْسُ بِالنَّفْسِ ، وَالثَّیِّبُ الزَّانِیْ، وَالْمُفَارِقُ دِیْنَہُ التَّارِکُ لِلْجَمَاعَۃِ .
٤٨٢٨: حماد بن زید نے یحییٰ بن سعید سے روایت کی کہ امامہ بن سہل بن حنیف (رض) نے حضرت عثمان (رض) سے نقل کیا یہ ابن مرزوق کی روایت میں ہے اور یزید نے اپنی روایت میں عن ابی امامہ بن سہل بن حنیف (رض) کہا ہے۔ کہ ہم حضرت عثمان (رض) کے پاس تھے جبکہ وہ محصور تھے آپ نے محاصرہ کرنے والوں کو فرمایا۔ تم مجھے کیوں قتل کرتے ہو ؟ حالانکہ میں نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کو فرماتے سنا کہ کسی مسلمان کا خون تین باتوں میں سے ایک کی وجہ سے حلال ہے۔
نمبر 1: جان بدلے جان کے یعنی اگر وہ کسی کو قتل کر دے تو اس کے بدلے میں اسے قتل کیا جائے گا۔
نمبر 2: شادی شدہ زانی یعنی اس کو رجم کیا جائے گا۔
نمبر 3: دین سے جدائی اختیار کر کے مسلمانوں کی جماعت کو چھوڑ دے یعنی ارتداد اختیار کرے۔
تخریج : بخاری فی الدیات باب ٦‘ مسلم فی النتسامہ ٢٥؍٢٦‘ ابو داؤد فی الحدود باب ١‘ ترمذی فی الحدود باب ١٥‘ الدیات باب ١٠‘ نسائی فی التحریم باب ٥‘ القسامہ باب ٦‘ ابن ماجہ فی الحدود باب ١‘ دارمی فی الحدود باب ٢‘ اسیر باب ١١‘ سمدن احمد ١‘ ٢١؍٦٣‘ ٦٥؍٧٠‘ ١٦٣؍٣٨٢‘ ٤٢٨؍٤٤٤‘ ٤٦٥۔