۴۸۳۷: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ قَالَ : أَخْبَرَنِیْ عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْکَدِرِ حَدَّثَہٗ أَنَّہٗ بَلَغَہٗ أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ فِیْ شَارِبِ الْخَمْرِ اِنْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَاجْلِدُوْھُ ثَلَاثًا ثُمَّ قَالَ فِی الرَّابِعَۃِ فَاقْتُلُوْھُ فَأُتِیَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ بِرَجُلٍ قَدْ شَرِبَ الْخَمْرَ فَجَلَدَہٗ، ثُمَّ أُتِیَ بِہِ الرَّابِعَۃَ فَجَلَدَہٗ، وَوَضَعَ الْقَتْلَ عَنِ النَّاسِ .
٤٨٣٧: محمد بن منکدر نے بیان کیا کہ مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے شراب پینے والے کے متعلق فرمایا۔ اگر وہ شراب نوشی کرے تو اس کو کوڑے مارو۔ یہ تین مرتبہ کہا پھر چوتھی مرتبہ میں فرمایا۔ کہ اس کو قتل کر دو ۔ پھر ایک آدمی کو تین مرتبہ شراب نوشی کی حالت میں لایا گیا۔ تو انھوں نے اسے کوڑے لگائے پھر اسے چوتھی مرتبہ لایا گیا تو اس کو کوڑے لگائے اور قتل کو ہٹا لیا۔