hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4843

.

الطحاوي

4843
Al Tahawi
۴۸۴۳: حَدَّثَنَا عَلِیُّ بْنُ مَعْبَدٍ ، قَالَ : ثَنَا یَزِیْدُ بْنُ ہَارُوْنَ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : أُتِیَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ ، قَدْ سَرَقَ جَحْفَۃً ثَمَنُہَا ثَلَاثَۃُ دَرَاہِمَ ، فَقَطَعَہُ .قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَکَانَ الَّذِیْ فِیْ ہٰذِہِ الْآثَارِ ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَطَعَ فِیْ جَحْفَۃٍ ، قِیْمَتُہَا ثَلَاثَۃُ دَرَاہِمَ ، وَلَیْسَ فِیْہَا أَنَّہٗ لَا یُقْطَعُ فِیْمَا ہُوَ أَقَلُّ مِنْ ذٰلِکَ .فَنَظَرْنَا فِیْ ذٰلِکَ ، فَاِذَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوٗدَ ،
٤٨٤٣: نافع نے ابن عمر (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ایک آدمی لایا گیا جس نے چمڑے کی ایک ڈھال چوری کی تھی جس کی قیمت تین درہم تھی۔ آپ نے اس کے ہاتھ کو کاٹ دیا۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں کہ ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جحفہ چمڑے کی ڈھال جس کی قیمت تین دراہم تھی ہاتھ کاٹ دیا۔ اس روایت میں یہ مذکور نہیں کہ اس سے کم مقدار چرانے میں ہاتھ نہیں کاٹا جاسکتا۔ اس سے کم پر غور کے لیے یہ روایت ملاحظہ ہو۔
لغات : الجحفۃ۔ چمڑے کی ڈھال۔ الترس۔ لوہے کی ڈھال۔
امام طحاوی (رح) کا قول : ان آثار سے معلوم ہوتا ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ایک جحفۃ چمڑے کی ڈھال جس کی قیمت تین دراہم تھی کے بدلہ میں ہاتھ کاٹ دیا۔ اس روایت میں یہ مذکور نہیں کہ اس سے کم مقدار چرانے میں ہاتھ نہیں کاٹا جاسکتا۔
اس سے کم پر غور کے لیے یہ روایت ملاحظہ ہو۔