hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4975

.

الطحاوي

4975
Al Tahawi
۴۹۷۴: حَدَّثَنَا حُسَیْنُ بْنُ نَصْرٍ ، قَالَ : ثَنَا یُوْسُفُ بْنُ عَدِی ، قَالَ : ثَنَا حَفْصُ بْنُ غِیَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، فَذَکَرَ بِاِسْنَادِہٖ مِثْلَہٗ قَالَ أَبُوْجَعْفَرٍ : فَذَہَبَ قَوْمٌ اِلٰی أَنَّ الْاِمَامَ وَأَہْلَ السَّرَایَا ، اِذَا أَرَادُوْا قِتَالَ الْعَدُوِّ ، دَعَوْہُمْ قَبْلَ ذٰلِکَ اِلَی مِثْلِ مَا رَوَیْنَا عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ حَدِیْثِ بُرَیْدَۃَ ، وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ بِہٰذِہِ الْآثَارِ ، وَقَالُوْا : اِنْ قَاتَلَہُمُ الْاِمَامُ أَوْ أَحَدٌ مِنْ أَہْلِ سَرَایَاہٗ، مِنْ غَیْرِ ہٰذَا الدُّعَائِ فَقَدْ أَسَائُوْا فِیْ ذٰلِکَ .وَخَالَفَہُمْ فِیْ ذٰلِکَ آخَرُوْنَ فَقَالُوْا : لَا بَأْسَ بِقِتَالِہِمْ وَالْغَارَۃِ عَلَیْہِمْ ، وَاِنْ لَمْ یُدْعَوْا قَبْلَ ذٰلِکَ .وَاحْتَجُّوْا فِیْ ذٰلِکَ
٤٩٧٤: حفص بن غیاث نے حجاج سے پھر انھوں نے اپنی سند سے اسی طرح روایت نقل کی ہے۔ امام طحاوی (رح) فرماتے ہیں بعض علماء اس طرف گئے ہیں کہ امام یا امیر لشکر جب دشمن سے قتال کا ارادہ کریں گے تو ان کو اسلام کی طرف دعوت دیں جیسا کہ روایت بریدہ (رض) میں نقل کیا گیا ہے اور انھوں نے ان روایات سے استدلال کیا ہے اور انھوں نے استدلال میں یہ بات کہی ہے کہ اگر امام ان سے لڑائی کرے یا چھوٹے لشکر کا کوئی آدمی لڑائی کرے اور دعوت نہ دی ہو تو وہ گناہ گار ٹھہریں گے۔ فریق ثانی کا کہنا ہے کہ کفار سے بلادعوت قتال میں کوئی حرج نہیں اور ان پر شب خون مارنے میں بھی کوئی حرج نہیں خواہ ان کو دعوت نہ دی گئی ہو انھوں نے مندرجہ ذیل روایات سے استدلال کیا ہے۔