hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 4994

.

الطحاوي

4994
Al Tahawi
۴۹۹۳: حَدَّثَنَا یُوْنُسُ ، قَالَ : أَخْبَرَنَا ابْنُ وَہْبٍ أَنَّ مَالِکًا حَدَّثَہٗ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَبْدِ الْقَارِیّ عَنْ أَبِیْہِ، عَنْ جَدِّہِ أَنَّہٗ قَالَ : قَدِمَ عَلَی عُمَرَ رَجُلٌ مِنْ قِبَلِ أَبِیْ مُوْسٰی‘ ثُمَّ ذَکَرَ نَحْوَہٗ۔فَہٰذَا سَعْدٌ وَأَبُوْ مُوْسَیْ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا ، لَمْ یَسْتَتِیْبَاہٗ، وَأَحَبَّ عُمَرُ أَنْ یُسْتَتَابَ .فَقَدْ یُحْتَمَلُ أَنْ یَکُوْنَ ذٰلِکَ ، لِأَنَّہٗ کَانَ یَرْجُو لَہُ التَّوْبَۃَ ، وَلَمْ یُوْجِبْ بِقَتْلِہِمْ شَیْئًا ، لِأَنَّہُمْ فَعَلُوْا مَا لَہُمْ أَنْ یَرَوْہُ فَیَفْعَلُوْھُ ، وَاِنْ خَالَفَ رَأْیَ اِمَامِہِمْ .
٤٩٩٣: عبدالرحمن بن محمد بن عبداللہ بن عبدالقاری نے اپنے والد اور اس نے اپنے دادا سے بیان کیا کہ حضرت عمر (رض) کے ہاں ایک آدمی حضرت ابو موسیٰ (رض) کی طرف سے آیا پھر اسی طرح کی روایت نقل کی ہے۔ ان روایات میں حضرت سعد اور ابو موسیٰ (رض) کے فعل کا تذکرہ ہے کہ انھوں نے اس سے توبہ کا مطالبہ نہیں کیا اور دوسری طرف ان کے قتلوں سے ان پر کوئی چیز (دیت وغیرہ) لازم نہیں کی اور حضرت عمر (رض) کو یہ پسند تھا کہ ان کو دعوت توبہ دی جاتی اور اس بات میں یہ احتمال ہے کہ حضرت عمر (رض) اس کے متعلق توبہ کے امیدوار تھے اور ان کے قتل کی وجہ سے ان پر کوئی چیز لازم نہیں کیونکہ اس میں ان کو اپنی رائے (اجتہاد سے کرنے کا اختیار حاصل تھا پس انھوں نے کیا اگرچہ وہ امیرالمؤمنین کی رائے کے خلاف تھا۔
نوٹ : ان روایات میں حضرت سعد اور ابو موسیٰ (رض) کے فعل کا تذکرہ ہے کہ انھوں نے اس سے توبہ کا مطالبہ نہیں کیا اور دوسری طرف ان کے قتلوں سے ان پر کوئی چیز (دیت وغیرہ) لازم نہیں کی اور حضرت عمر (رض) کو یہ پسند تھا کہ ان کو دعوت توبہ دی جائی اور اس بات میں یہ احتمال ہے کہ حضرت عمر (رض) اس کے متعلق توبہ کے امیدوار تھے اور ان کے قتل کی وجہ سے ان پر کوئی چیز لازم نہیں کیونکہ اس میں ان کو اپنی رائے (اجتہاد سے کرنے کا اختیار حاصل تھا پس انھوں نے کیا اگرچہ وہ امیرالمؤمنین کی رائے کے خلاف تھا۔