۵۰۵۱ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَیْمُوْنٍ قَالَ : ثَنَا الْوَلِیْدُ بْنُ مُسْلِمٍ قَالَ : ثَنَا الْمُغِیْرَۃُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ الْقُرَشِیُّ ، عَنْ أَبِی الزِّنَادِ ، قَالَ : حَدَّثَنِی الْمُرَقِّعُ بْنُ صَیْفِیِّ ، عَنْ جَدِّہِ رَبَاحِ بْنِ حَنْظَلَۃَ الْکَاتِبِ أَنَّہٗ خَرَجَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ غَزَاۃٍ غَزَاہَا ، وَخَالِدُ بْنُ الْوَلِیْدِ عَلَی مُقَدِّمَتِہٖ، حَتّٰی لَحِقَہُمْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلٰی نَاقَتِہٖ، فَأَفْرَجُوْا عَنْ امْرَأَۃٍ یَنْظُرُوْنَ اِلَیْہَا مَقْتُوْلَۃً ، فَبَعَثَ اِلٰی خَالِدِ بْنِ الْوَلِیْدِ یَنْہَاہُ عَنْ قَتْلِ النِّسَائِ وَالْوِلْدَانِ .
٥٠٥١: مرقع بن صیفی نے اپنے دادا رباح بن حنظلہ الکاتب سے نقل کیا کہ میں جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ ایک غزوہ میں گیا اس لشکر کے مقدمہ پر خالد بن ولید مقرر تھے۔ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنی اونٹنی پر سوار ہو کر ان سے جا ملے وہاں صحابہ کرام ایک مقتولہ عورت کو دیکھ رہے تھے انھوں نے اس کی طرف جانے کے لیے آپ کا راستہ خالی کردیا تو آپ نے خالد بن ولید (رض) کو پیغام بھیج کر عورتوں اور بچوں کے قتل سے منع کیا۔