hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5060

.

الطحاوي

5060
Al Tahawi
۵۰۵۹ : مَا حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِیْ دَاوٗدَ ، قَالَ : ثَنَا الْوَہْبِیُّ ، قَالَ : ثَنَا ابْنُ أَبِیْ اِسْحَاقَ ، عَنْ عَطَائِ بْنِ أَبِیْ رَبَاحٍ ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ صَفْوَانَ ، عَنْ عَمَّیْہِ سَلْمَۃَ بْنِ أُمَیَّۃَ وَیَعْلَی بْنِ أُمَیَّۃَ ، قَالَا : خَرَجْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ غَزْوَۃِ تَبُوْکَ ، وَمَعَنَا صَاحِبٌ لَنَا ، فَقَاتَلَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، فَعَضَّ الرَّجُلُ ذِرَاعَہٗ فَجَبَذَہَا مِنْ فِیْہِ، فَنَزَعَ ثَنِیَّتَہٗ۔ فَأَتَی الرَّجُلُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَلْتَمِسُ الْعَقْلَ ، فَقَالَ یَنْطَلِقُ أَحَدُکُمْ اِلٰی أَخِیْہِ فَیَعَضَّہٗ عَضِیْضَ الْفَحْلِ ، ثُمَّ یَأْتِیْ یَطْلُبُ الْعَقْلَ ؟ لَا عَقْلَ لَہُمَا فَأَبْطَلَہُمَا رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ
٥٠٥٩: صفوان بن عبداللہ بن صفوان نے اپنے دونوں چچاؤں سلمہ بن امیہ اور یعلیٰ بن امیہ (رض) سے روایت کی ہے کہ ہم جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ غزوہ تبوک میں شریک ہوئے۔ ہمارے ساتھ ایک اور ساتھی بھی تھا وہ ایک مسلمان سے لڑ پڑا۔ اس نے اس کے بازو کو دانتوں سے کاٹا۔ اس ہمارے ساتھی نے اپنے بازو کو اس کے منہ سے کھینچا تو اس کے سامنے والے دانت نکل گئے۔ اس نے جا کر جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں دیت کا مطالبہ کردیا۔ آپ نے فرمایا تم میں سے ایک آدمی اپنے مسلمان بھائی کو جا کر اونٹ کی طرح کاٹتا ہے پھر آ کر دیت کا مطالبہ کرتا ہے ان دونوں کے لیے دیت نہیں ہے۔ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دونوں کے لیے دیت کو باطل قرار دیا۔
تخریج : نسائی فی القسامہ باب ٢٠‘ ابن ماجہ فی الدیات باب ٢٠۔