۵۰۷۶ : حَدَّثَنَا یَزِیْدُ بْنُ سِنَانٍ ، قَالَ : ثَنَا عُمَرُ بْنُ یُوْنُسَ ، قَالَ : ثَنَا عِکْرِمَۃُ بْنُ عَمَّارٍ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ اِیَاسُ بْنُ سَلْمَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِی سَلَمَۃُ بْنُ الْأَکْوَعِ ، قَالَ : غَزَوْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ہَوَازِنَ ، فَقَتَلْتُ رَجُلًا مِنْہُمْ ، ثُمَّ جِئْتُ بِجَمَلِہِ أَقُوْدُہٗ، عَلَیْہِ رَحْلُہُ وَسِلَاحُہٗ، فَاسْتَقْبَلَنِیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، وَالنَّاسُ مَعَہٗ، فَقَالَ مَنْ قَتَلَ الرَّجُلَ ؟ فَقَالُوْا : ابْنُ الْأَکْوَعِ ، فَقَالَ لَہٗ سَلَبُہٗ أَجْمَعُ .
٥٠٧٦: ایاس بن سلمہ کہتے ہیں کہ مجھے حضرت سلمہ بن اکوع (رض) نے بیان کیا کہ ہم نے جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی معیت میں ہوازن سے لڑائی کی۔ تو میں نے ان کے ایک آدمی کو قتل کیا۔ پھر میں اس کے اونٹ کو کھینچ لایا اس پر اس کا کجاوہ اور اسلحہ بھی تھا جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کے ساتھ مجھے سامنے سے ملے اور فرمایا۔ کس نے اس آدمی کو قتل کیا ہے تو لوگوں نے کہا ابن اکوع نے تو آپ نے فرمایا اسے اس کا تمام سامان ملے گا۔
تخریج : ابو داؤد فی الجہاد باب ١٠٠۔