hadith book logo

Al Tahawi: Hadith 5127

.

الطحاوي

5127
Al Tahawi
۵۱۲۶ : حَدَّثَنَا الرَّبِیْعُ بْنُ سُلَیْمَانَ الْمُؤَذِّنُ ، قَالَ : ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوْسٰی ، قَالَ : ثَنَا یَحْیَی بْنُ زَکَرِیَّا بْنِ أَبِیْ زَائِدَۃَ ، قَالَ : حَدَّثَنِیْ سُفْیَانُ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیْدٍ ، عَنْ بَشِیْرِ بْنِ یَسَارٍ ، عَنْ سَہْلِ بْنِ أَبِیْ حَثْمَۃَ ، قَالَ قَسَمَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ خَیْبَرَ نِصْفَیْنِ ، نِصْفًا لِنَوَائِبِہٖ وَحَاجَتِہٖ، وَنِصْفًا بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنَ ، فَقَسَمَہَا بَیْنَہُمْ عَلَی ثَمَانِیَۃَ عَشَرَ سَہْمًا .فَفِیْ ہٰذَا الْحَدِیْثِ بَیَانُ مَا کَانَ مِنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیْ خَیْبَرَ ، وَأَنَّہٗ أَوْقَفَ نِصْفَہَا لِنَوَائِبِہٖ وَحَاجَتِہٖ، وَقَسَمَ نِصْفَہَا بَیْنَ مَنْ شَہِدَہَا مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ .فَاَلَّذِیْ کَانَ أَوْقَفَہُ مِنْہَا ، ہُوَ الَّذِیْ کَانَ دَفَعَہُ اِلَی الْیَہُوْدِ مُزَارَعَۃً ، عَلٰی مَا فِیْ حَدِیْثِ ابْنِ عُمَرَ وَجَابِرٍ ، رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ اللَّذَیْنِ ذَکَرْنَاہُمَا ، وَہُوَ الَّذِیْ تَوَلَّیْ عُمَرُ قِسْمَتَہُ فِیْ خِلَافَتِہِ بَیْنَ الْمُسْلِمِیْنَ لَمَّا أَجْلَی الْیَہُوْدَ عَنْ خَیْبَرَ .وَفِیْمَا بَیَّنَّا مِنْ ذٰلِکَ تَقْوِیَۃً لِمَا ذَہَبَ اِلَیْہِ أَبُوْ حَنِیْفَۃَ ، وَسُفْیَانُ ، فِیْ اِیْقَافِ الْأَرْضِیْنَ ، وَتَرْکِ قِسْمَتِہَا اِذَا رَأَی الْاِمَامُ ذٰلِکَ .
٥١٢٦: بشیر بن یسار نے سہل بن ابی حثمہ (رض) سے روایت کی ہے کہ جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے خیبر کو دو برابر حصوں حصوں میں تقسیم فرمایا کہ نصف حصہ اپنی ضروریات مصائب کے لیے رکھا اور باقی نصف مسلمانوں کے مابین اٹھارہ حصوں میں تقسیم فرمایا۔ اس روایت سے خیبر کے سلسلہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طرز عمل معلوم ہو رہا ہے کہ آپ نے نصف اپنے مصائب و حوائج کے لیے رکھا اور نصف کو واقعہ میں شامل حضرات پر تقسیم کردیا۔ جو حصہ اپنے لیے رکھا اسی کو یہود کے ہاتھوں میں مزارعت پر دیا جیسا کہ روایت حضرت ابن عمر ‘ جابر (رض) میں مذکور ہوا اور یہ وہی حصہ ہے کہ جس کو مسلمانوں میں اس وقت تقسیم کیا گیا جبکہ حضرت عمر (رض) نے اپنے دور میں یہود کو جلاوطن کیا۔ یہ جو کچھ مذکور ہوا یہ امام ابوحنیفہ (رح) اور سفیان ثوری (رح) کے مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ اگر امام چاہے تو ان مفتوحہ زمینوں کو وقف کر دے اور تقسیم نہ کرے۔
حاصل روایت : اس روایت سے خیبر کے سلسلہ میں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا طرز عمل معلوم ہو رہا ہے کہ آپ نے نصف اپنے مصائب و حوائج کے لیے رکھا اور نصف کو واقعہ میں شامل حضرات پر تقسیم کردیا۔ جو حصہ کہ اپنے لیے رکھا اسی کو یہود کے ہاتھوں میں مزارعت پر دیا جیسا کہ روایت حضرت ابن عمر ‘ جابر (رض) میں مذکور ہوا اور یہ وہی حصہ ہے کہ جس کو مسلمانوں میں اس وقت تقسیم کیا گیا جبکہ حضرت عمر (رض) نے اپنے دور میں یہود کو جلاوطن کیا۔ یہ جو کچھ مذکور ہوا یہ امام ابوحنیفہ (رح) اور سفیان ثوری (رح) کے مؤقف کی تائید کرتا ہے کہ اگر امام چاہے تو ان مفتوحہ زمینوں کو وقف کر دے اور تقسیم نہ کرے۔
نوٹ : فریق ثانی کے مؤقف کو دلائل سے خوب ثابت کیا ہے اور خود امام طحاوی (رح) کا رجحان بھی یہی معلوم ہوتا ہے کہ مفتوحہ زمینوں کو امام مناسب خیال کرے تو تقسیم کرے یا ویسے رہنے دے۔